پلندری: گورنمنٹ ڈگری کالج میں پی وائے اے کی یونٹ سازی

|رپورٹ: پروگریسویوتھ الائنس، کشمیر|

17 نومبر بروز جمعہ پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام پلندری ڈگری کالج میں یونٹ سازی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ عادل نے کہاکہ سرمایہ داری کے بحران کے سب سے بھیانک اثرات محنت کشوں اور نوجوان پر پڑے ہیں۔ سرمایہ داری کے اندر رہتے ہوئے نوجوانوں کا کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا جاسکتاجس میں بیروزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تعلیم کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا غریب طلبہ کے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے اور اگر طلبہ اپنے جائز مطالبات کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو ریاست اس تحریک کو کچلنے کی کوشش کرتی ہے۔ اوراگر طلباء مشکل سے ڈگریاں لے بھی لیں تو بیروزگاری کی ننگی تلوار ان کے سر پر لٹکتی رہتی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان تعلیمی اداروں سے فارغ ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے سوائے بیرون ملک اپنی محنت بیچنے کے لیکن وہاں بھی بحران اس قدر زیادہ ہے کہ پہلے سے ہی محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد واپس بھجوائی جا رہی ہے اور نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں لیکن PYA ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے نوجوانوں کو متحد اور منظم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ان مسائل کا انقلابی حل بھی پیش کرتاہے۔ نوجوان محنت کشوں کے ساتھ جڑت بناتے ہوئے انقلابی جدوجہدکے ذریعے صحت، تعلیم، روزگارجیسے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے حتمی فتح حاصل کر سکتے ہیں جو آج کے عہد میں صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پروگرام میں 30 سے زائد طالب علموں نے شرکت کی آخر میں کالج یونٹ کا انتخاب کیا گیا جس میں صدر صفیان خان، نائب صدر نعمان، آرگنائزر ارسلان، فنانس آرگنائزراحسان اور جنرل سیکرٹری اسد خان منتخب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.