کوئٹہ: جمیعت گردی کیخلاف پشتون ایس ایف اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ!

|رپورٹ: ولی اولسپال|

تعلیمی اداروں کے اندر ریاستی پشت پناہی میں سیکیورٹی کے نام پر دہشتگردی اور بالخصوص پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کی غنڈہ گردی اور دہشتگردی کیخلاف کوئٹہ میں پشتون ایس ایف اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن نے بھرپور احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرہ باچا خان مرکز سے شروع ہو کر پریس کلب پر مظاہرے کی شکل میں تبدیل ہوا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھائے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس دوران طلبہ نے جمیعت گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پشتون ایس ایف کے صوبائی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین شہباز ایسوٹ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر خلیل آغا، پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کونسل اور بلوچ کونسل کے سابق صدور نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے پیچھے ریاستی پشت پناہی ہے۔ پنجاب کے تعلیمی ادارے ہوں یا پھر مُلک بھر کے تعلیمی ادارے ہوں ریاست نے ایک انجان ڈر کیوجہ سے سیکیورٹی کے نام پر طلبہ کو دبانے اور خوف کی فضاء بنانے کے لیے ریاست مشینری کو کُھلی چُھوٹ دے رکھی ہے۔ جہاں کہیں اُن کے’’دلال‘‘ وجود رکھتے ہوں وہاں پر ریاستی مشینری کا کام ’’جمیعت‘‘ جیسی غُنڈہ گرد تنظیمیں سر انجام دیتی ہیں۔ مظاہرین نے ریاستی حکام سے مطالبہ کیا کہ جمیعت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے، اور اُسے دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے۔

مظاہرے کے شرکا نے طلبہ یونینز پر پابندی اور طبقاتی نظامِ تعلیم کیخلاف کُھل کرنعرے بازی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.