ملتان: پی وائی اے کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سٹڈی سرکل کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس ملتان|

18 ستمبر 2018ء کو پی وائی اے کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل میں “پاکستان کے معاشی و سیاسی مستقبل” پر فضیل اصغر نے تفصیل سے بات کی اور عالمی معاشی و سیاسی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے پاکستان پر اسکے اثرات اور پاکستانی ریاست کے سیاسی و معاشی بحران کو واضح کیا۔ اس سٹڈی سرکل میں موجودہ حکومت کے عوام دشمن کردار اور اقدامات پر بھی بات رکھی گئی کہ سرمایہ داری میں رہتے ہوئے کوئی بھی حکومت پاکستان میں عوام دوست پالیسیاں نہیں لاگو کر سکتی اور اب اس نظام میں رہتے ہوئے ریفارمزم (اصلاحات) کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
سٹڈی سرکل میں سی پیک کے پاکستان پر سیاسی سماجی و معاشی اثرات پر بھی واضح بات رکھی گئی۔
اس کے بعد سوالات و جوابات کاسلسلہ شروع کیا گیا اور سٹڈی سرکل میں موجود نوجوانواں کے متعدد سوالات کے جواب دیے گئے اور آخر میں تمام بحث کا احاطہ کرتے ہوئے بات رکھی گئی کہ کس طرح یہ نظام اپنے نامیاتی بحران میں گھرتا چلا جا رہا ہے اور آگے بڑھنے کاواحد حل یہ ہے کہ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ایک مزدور ریاست کے قیام کو عمل میں لایا جائے۔ اور اس انقلابی عمل میں طالبعلموں اور نوجوانوں کی اہمیت پر بھی بات رکھی گئی اور پی وائی اے کا منشور و دستور زیرِ بحث لایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.