کوئٹہ: پروگریسو یوتھ الائنس ژوب ڈگری کالج کی جنرل باڈی کا اجلاس، 3 اکتوبر کے کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ

|رپورٹ:صوبائی پریس سیکرٹری امیر ایاز|


پروگریسیو یوتھ الائنس ژوب ڈگری کالج کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی آرگنائزنگ باڈی کے ممبر خالد مندوخیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں سال اول کے کئی طلبہ نے شرکت کرکے پروگریسیو یوتھ الائنس کے منثور اور پروگرام کیساتھ اتفاق کرتے ہوئے ممبرشپ لے لی۔ اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا پروگریسیو یوتھ الائنس کا تین اکتوبر کو ہونے والا کنونشن تھا جس میں یونٹ کی طرف سے طلبہ کی شرکت اور فنانس کے حوالے سے اہداف لیے جن کو پور اکرنے کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں بنائی گئیں جن پر عمل درآمد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ اجلاس میں شریک طلبہ نے عالمی اور مُلکی صورتحال کو طلبہ کے مسائل اور جدوجہد کی نکتہ نظر سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس نئے عہد میں جہاں پر دُنیا ایک گلوبل ولیج بن چُکی ہے اور وہ تمام مصنوعی تفرقات اور تقسیم ختم ہوکر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے تو ہم اُن تمام مصنوعی تقسیموں کو رد کرتے ہوئے صرف اور صرف طلبہ کی حیثیت سے اپنے حقوق کے لیے لڑینگے، اور اس جدوجہد میں قومی، لسانی، مذہبی اور نسلی تفرقات سے بالاتر ہوکر متحد ہونگے ۔
اس مقصد کے لیے پروگریسیو یوتھ الائنس ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جوکہ ہر قسم کے تعصب سے پاک ہے۔ اور طلبہ کے بُنیادی حقوق کے لیے ایک ایسے پلیٹ فارم کا چناؤ طلبہ اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر خالد مندوخیل نے کہا کہ پروگریسیو یوتھ الائنس جوکہ پچھلے تین سال سے صوبے اور پورے پاکستان کے اندر طلبہ اور نوجونوں کے حقوق کے لیے برسرپیکار ہے، اور اس ضمن میں پروگریسیو یوتھ الائنس نے اُن تمام طلبہ اور نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت پر زور دیا ہے جوکہ آج پروگریسیو یوتھ الائنس کا حصہ ہیں، بلوچستان کے اندر ہمیں طلبہ اور نوجوانوں میں خاطرخواہ کامیابی ملی ہے ۔ اس شاندار کامیابی کو سمیٹنے کے لیے 3 اکتوبر کو پروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کا صوبائی کنونشن ہوگا جس میں صوبے اور ملک کے دیگر تعلیمی اداروں سے طلبہ اور نوجوان شرکت کرینگے۔ اُنہوں نے مزیدکہا ہے کہ پروگریسیو یوتھ الائنس کا 3 اکتوبر کو ہونے والا کنونشن بلوچستان میں طلبہ کی حقیقی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا کیونکہ بلوچستان میں اس وقت طلبہ جن مسائل اور مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ایسے مسائل پہلے کھبی نہیں تھے مگر ان مسائل کے حل کے لیے اس وقت طلبہ کے پاس کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے ۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ پروگریسیو یوتھ الائنس نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے اندر طلبہ کی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اور ہم پورے بلوچستان کے باشعور طلبہ اور نوجونوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ آئیں اوراس صوبے سمیت پورے خطے کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کے لیے سائنسی نظریات سے مسلح ہوکر جدوجہد کا حصہ بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.