باچا خان یونیورسٹی پر حملے اور ریاستی نا اہلی کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

پروگریسو یوتھ الائنس اور اتحادی تنظیموں کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلبہ کے قتل عام کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظفر آباد
رپورٹ: خواجہ جمیل
JKNSF Protest against terrorism in Muzaffarabadمورخہ 23 جنوری 2016ء کو مظفرآباد سنٹرل پریس کلب کے سامنے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن(JKNSF) کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں JKNSF کے کارکنان کے علاوہ دیگر ترقی پسندطلبہ تنظیموں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر دہشت گردی، بنیاد پرستی، بیروزگاری، مہنگائی اور طلبہ حقوق کی صلبی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔JKNSF کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خواجہ جمیل،JKNSF کے سابق صدر اور PYA کے آرگنائزر راشد شیخ،کالج صدرJKNSF خواجہ مجتبیٰ،دلاور راٹھور ،PYA کے وحید عارف اورPSF کے علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست کی دوغلی پالیسیوں اور نااہلی کو بے نقاب کیا۔

اسلام آباد
رپورٹ: PYA اسلام آباد
PYA Protest against terrorism in Islamabadمورخہ 20 جنوری 2015ء کو پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلبہ کے وحشیانہ قتلِ عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آصف رشید نے دہشت گردی کے اسباب بیان کئے اور ریاستی نااہلی کی بھر پور مذمت کی ۔

واہ کینٹ
رپورٹ: عصمت اللہ وزیر

پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے زیرِ انتظام واہ کینٹ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں شریک تمام نوجوانوں نے یک زبان ہو کر جرنیلوں اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ملاؤں اور شدت پسند عناصر سے گٹھ جوڑ ختم کر کے شدت پسندی کا خاتمہ کیا جائے اور نوجوانوں کو روزگار سمیت تمام حقوق دیے جائیں، اس موقع پر کامریڈ شاہجہان سالِفؔ نے حکومت کی طلبہ دشمن پالیسیوں کو واضح کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کو مفت تعلیم اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں، انہوں نے کہا کہ پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) ’’ایک کا زخم سب کا زخم ہے‘‘ پر یقین رکھتا ہے اور اگر حکمران طبقہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گا تو ہم اپنا حق چھین کر رہیں گے۔

لاہور
رپورٹ: رضوان اختر
PYA protest against terrorism in Lahore 21 جنوری کو پریس کلب کے سامنے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے، طلبہ کے قتل عام اور ریاست کی نا اہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے چیئر مین فرحان گوہر، مرکزی آرگنائزر عمران کامیانہ اور PTUDC کے مرکزی آرگنائزر راشد خالد سمیت مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی۔ مظاہرین امریکی سامراج، بنیاد پرستی، دہشت گردی اور حکمرانوں کی نا اہلی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.