کوئٹہ: پروگریسیو یوتھ الائنس کی ڈگری کالج کوئٹہ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیدی گئی

|رپورٹ:پروگریسو یوتھ الائنس کوئٹہ|


پروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کی صوبائی آرگنائزنگ باڈی نے ڈگری کالج کوئٹہ کا کامیاب دورہ کیا جس میں تنظیم سازی کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج یونٹ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیدی گئی ۔ یونٹ کا افتتاحی اجلاس زیرِ صدارت صوبائی آرگنائزر ولی خان ہوا جس میں کثیر تعداد میں کالج کے طلبہ نے شرکت کی۔جس میں طلبہ کی دلچسپی قابلِ دید تھی، اجلاس میں پہلا ایجنڈاپروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کا 3 اکتوبر کو ہونے والا صوبائی کنونشن جبکہ دوسرا ایجنڈا آرگنائزنگ باڈی کی تشکیل اور تنظیم سازی تھی۔
اجلاس کے پہلے ایجنڈے سے خطاب کرتے ہوئے ولی خان نے کہا کہ پروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کا 3 اکتوبر کو ظریف شہید آڈیٹوریم میں ہونے والا کنونشن نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ترقی پسند طلبہ سیاست کا ایک نیا آغاز ہوگا۔کیونکہ اس وقت بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں طلبہ اور نوجوانوں کا کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے جوکہ طلبہ کے بُنیادی اور جائز حقوق کے لیے لڑیں۔اس وجہ سے انتظامیہ کی پالتو تنظیمیں طلبہ کے اِن بُنیادی مسائل پر تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے ملی بھگت کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات بٹورتے رہتے ہیں۔کیونکہ نظریاتی زوالی پذیری کے شکار ان طلبہ تنظیموں کا اب کہیں پر بھی طلبہ اور نوجوانواں میں وجود نہ ہونے کے برابر ہے، یہ طلبہ تنظیمیں جہاں اپنے نظریات سے عاری ہوگئی ہیں وہاں طلبہ کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کرنا بالکل ترک کر چکی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پروگریسیو یوتھ الائنس کے کنونشن میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں سے بھی طلبہ شرکت کرینگے ، جس سے کنونشن کا پیغام پورے خطے میں پھیل جائیگا۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ طلبہ سیاست کسی بھی سماجی تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ آج سے پچاس سال پہلے فرانس اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں انقلابوں کا آغاز طلبہ نے ہی کیا تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پروگریسیو یوتھ الائنس کی حالیہ تنظیم سازی میں طلبہ اور نوجوان بڑی تعداد میں شمولیت کررہے ہیں ۔ اجلاس میں طلبہ نے بھی بات رکھی اور بالخصوص پروگریسیو یوتھ الائنس کے حوالے سے بات کی کہ ہمیں ایک ایسے طلبہ نمائندہ پلیٹ فارم کی تلاش تھی جوکہ کسی پارٹی کا بغل بچہ تنظیم نہ ہو اور اُنکے پروگرام کا فوکس طلبہ کے مسائل اور سیاسی اور نظریاتی تربیت پر ہو۔
دوسرا ایجنڈا جوکہ آرگنائزنگ باڈی کی تشکیل اور تنظیم سازی کے حوالے سے تھا جس میں طلبہ نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل ناموں پر مشتمل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیدی۔
آرگنائزر علی محمد بلوچ
ڈپٹی آرگنائزر امان اللہ
پریس سیکرٹری عذیر احمد جبکہ دیگر اراکین میں محمد آصف اور سمیع اللہ شامل ہیں۔
نئی آرگنائزنگ باڈی نے یہ عہد کیا کہ ہم پروگریسیو یوتھ الائنس کے نظریات اور پروگرام کو طلبہ اور نوجوانوں کی ہر پرت تک پہنچائینگے اور تنظیم کی بڑھوتری کے لیے دن رات محنت کریں گے۔
آخر میں ولی خان نے کہا کہ ہم نئی آرگنائزنگ باڈی بشمولِ تمام ممبران کو طلبہ کے اس عظیم جدوجہد میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں کہ اُنہوں نے پروگریسیو یوتھ الائنس کے بینر تلے اس جدوجہد میں شمولیت اختیا ر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.