’’ریاست اپنی نا اہلی قبول کرے، دہشت گردوں کو پشت پناہوں اور ہمدردوں سمیت کچلا جائے‘‘ پروگریسو یوتھ الائنس

| رپورٹ: مرکزی بیورو PYA |

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے سیکرٹری اطلاعات ونود کمار نے کہا ہے کہ ریاست اپنی نا اہلی اور ناکامی قبول کرے اور سب سے پہلے اپنی صفوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (BSO پجار) سمیت PYA سے وابستہ تمام طلبہ تنظیموں نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے ریاستی و غیر ریاستی معاونین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور طلبہ کے المناک قتل عام پر’’شہادت‘‘، ’’قربانی‘‘ یا فوجی آپریشن کے گیت گانے کی بجائے ریاستی حکام اپنی نا اہلی تسلیم کریں، ریاست اور حکومت عوام کو معمولی سا تحفظ دینے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کو بھی عوام دشمن جبری قوانین کے نفاذ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، ایسے میں مذہبی بنیاد پرستی، دہشت گردی، ریاستی جبر اور طبقاتی استحصال کے خلاف طلبہ اور نوجوانوں کو خود منظم ہونا ہوگا اور انقلابی نظریات سے مسلح ہو کر سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو ملک کے طول و عرض میں متحرک کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.