اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں فیسوں کے خاتمے اور طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے میٹنگ

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، اسلام آباد|

پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں فیسوں کے خاتمے اور طلبہ یونیز کی بحالی اور طلبہ کے دیگر مسائل کے حوالے سے 26 اکتوبر بروز جمعہ کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس جیسا کہ انتھروپالوجی، سوشیالوجی، فزکس، نپس اور بائیو انفارمیٹکس وغیرہ کے طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے طلبہ یونین کی بحالی کی سیاسی اہمیت پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عہد میں طلبہ یونین کی ضرورت ماضی سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ تعلیم ہر سال مہنگی ہو رہی ہے اور بھاری بھرکم فیسیں ادا کرنے کے باوجود تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ طالبات کو ہراساں کرنا تعلیمی اداروں میں معمول بن گیا ہے اور اس تمام تر کیفیت میں یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں طلبہ کی کوئی نمائندگی نہیں ہوتی۔ میٹنگ میں آنے والے تمام طلبہ نے طلبہ یونین کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکی بحالی کی کیمپئن کرنے کا عزم کیا اور پروگریسیو یوتھ الائنس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل ترتیب دیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.