کھائیگلہ (کشمیر): کھائیگلہ انٹر کالج میں پی وائی اے کی باڈی تشکیل دے دی گئی

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

آج گھائیگلہ انٹر کالج میں طلبہ یونین بحالی، طلبہ مسائل اور ان کے حل اور پروگریسو یوتھ الائنس کے مرکزی کنونشن لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے کالج کے طلبہ کے ساتھ پی وائی اے کے نمائندگان کی ایک میٹنگ کا انقعاد کیا گیا۔ میٹنگ میں عبید نے طلبہ یونین کا تاریحی حوالہ دیتے ہوئے بحث کا آغاز کیا اور آج کے عہد میں طلبہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آج ہمارے طبقے کے نوجوانوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت مشکل بن چکا ہے، لیکن جیسے تیسے کر کے کچھ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے تعلیم کے میدان میں داخل ہوتے ہیں تو ان پر مزید مسائل اور جبر میں آضافہ ہی ہو رہا ہے۔ طلبہ کو تعلیمی اداروں میں بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم رکھا جاتا ہے اور شعور اور علم کے نام پر طلبہ کو روبوٹ بنانے کے باقاعدہ ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں مسائل کے حوالے سے بات کرنے والے طلبا کو ڈرا دھمکا کر بات کرنے سے پہلے ہی دبا دیا جاتا ہے۔ جس کے خلاف ایک لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے اور وہ لڑائی طلبہ یونین کی بحالی کے ذریعے سنجیدہ بنیادوں پر لڑی جا سکتی ہے، جس کو بحال کروانے کے لیے طلبہ کا منظم ہونا ضروری ہے۔ جس کی کاوش نہ صرف کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں پروگریسو یوتھ الائنس تمام بڑے تعلیمی اداروں میں کر رہی ہے۔ 15 دسمبر 2018ء کو اسی حوالے سے لاہور میں پی وائی اے کا مرکزی کنونشن ہو گا۔ جس میں پورے پاکستان سے طلبہ شرکت کریں گے۔ اس میں گھائیگلہ انٹر کالج سے طلبہ کو شرکت کرنی چاہیئے۔ جس پر طلبہ نے رضا مندی ظاہر کی۔

طلبہ نے انتہای دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوے پوری بات سنی اور باقاعدہ پروگریسو یوتھ الائنس کی جدوجہد کا حصہ بنے۔ طلبہ نے مختلف حوالوں سے سوالات بھی کیے جو کہ ان کی سنجیدگی کی علامت تھی۔

اس کے بعد پروگریسو یوتھ الائنس انٹر کالج کی آرگنائزنگ باڈی بنائی گئی جس کا حلف عبید زبیر نے لیا اور طلبہ کا ہفتہ وار سٹڈی سرکل بھی رکھا گیا جس میں پہلے سٹڈی سرکل کے لیے PYA کے دفتر میں فلم دیکھنے کا ٹارگٹ لیا گیا۔ طلبہ نے یقین دلایا کہ وہ طلبہ یونین کی بحالی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے اور پورے کالج میں اس کیمپئین کو لے کے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پروگریسو یوتھ الائنس کے بنیادی مطالبات پر 25 طلباء نے باقائدہ پی وائی اے کی ممبر شپ بھی لی، جسے آنے والے دنوں میں مزید بڑھانے کا ٹارگٹ بھی لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.