پلندری (کشمیر): کامیاب یوتھ کنونشن کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

مورخہ 20 اپریل 2019ء کو پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام پلندری میں شاندار یوتھ کنونشن کا نعقاد کیا گیا ۔جس میں بہت بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔پروگرام کے انعقاد سے پہلے پلندری پوسٹ گریجویٹ کالج سے ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے مہنگائی اور فیسوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی پلندری شہر کا چکر لگا کر پی۔ ڈبلیو ۔ڈی ریسٹ ہاوس کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے اختتام پر بھی نوجوانوں نے فیسوں میں اضافے کے خلاف شیدید نعرہ بازی کی۔

ریلی کے اختتام کے بعد یوتھ کنونشن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔پروگرام کا آغاز کامریڈ عادل نے انقلابی نظم سنا کر کیا۔ پروگرام میں سٹیج کے فرائض بھی کامریڈ عادل نے ہی انجام دیے۔اس کے بعد پروگرام کے مقررین نے نوجوانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ موجودہ نظام نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔ ہر جگہ تعلیم کو بیچا جا رہا ہے علاج کو بیچا جا رہا ہے۔ HEC کی طرف سے مزید تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے جس سے تعلیم مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔ اس سے سب سے زیاد ہ محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہی متاثر ہو رہے ہیں۔

مقررین میں قمر فاروق،عبید ذولفقار،کامریڈ سنگر،کامریڈ اظہر ریاض، کامریڈ ظہیراور دیگر شامل تھے۔ تمام مقررین کی تقاریر کے بعد پروگرام کے اختتام پر PYA کے مرکزی چیئر مین عمر ریاض نے پروگرام کے اختتامی کلمات ادا کیے۔انہوں نے بھی پورے پاکستان میں نوجوانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم اور بنیادی انسانی ضروریات ہر شہری کو مفت فراہم کرے۔ اگر ریاست ایسا کرنے میں ناکام ہے تو ان کے پاس حکمرانی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ داری نظام میں آج کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔جب تک اس نظام کو ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے اکھاڑ کر اسکی جگہ ایک سوشلسٹ سماج تعمیر نہیں کیا جاتا تب تک محنت کش طبقے کا کوئی بھی بنیادی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

اس کے بعد سٹی یونٹ کی باڈی کا اعلان کیا گیاجس میں صدر عبید ،نائب صدر عادل،سینئر نائب صدر اکرام،سیکرٹری جنرل احسان، انفارمیشن سیکرٹری شعیب ،سٹڈی سرکل انچارج عاصم اور فنانس سیکرٹری مدثر کو لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.