ملتان: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سامنے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، ملتان|

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام 9 اور 10 جنوری کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ملتان کیمپس کے سامنے یکے بعد دیگرے دو رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ یونیورسٹی بوسن روڈ ملتان پر واقع ہے اور بوسن روڈ ملتان میں تعلیمی اداروں کاگڑھ ہے۔ اس سڑک پر کئی بڑے اور چھوٹے تعلیمی ادارے واقع ہیں۔ دونوں ہی دن طلبہ نے کیمپ میں بھرپور شرکت کی اور پی وائے اے کے ساتھ رجسٹر ہوئے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی شامل تھے۔

پہلے کیمپ میں زیادہ تر تعداد یونیورسٹی کے طلبہ کی تھی مگر دوسرے دن کے کیمپ میں نا صرف یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ نے اپنے نام رجسٹر کرائے بلکہ میٹرک کے طلبہ نے بھی رجسٹریشن کرائی۔ رجسٹر ہونے والے طلبہ کے ساتھ جلد ہی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آگے کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔ کیمپ کے دوران جس طالب علم سے بھی موجودہ حالات پر بات کی جاتی وہ یہی کہتا تھا کہ ہمیشہ سے ہمارے ساتھ دھوکا ہی کیا گیا ہے اور ان حکمرانوں سے اپنا حق صرف لڑ کر ہی لیا جاسکتا ہے،کیونکہ قانون تو ہے ہی انکا اپنا۔

طلبہ کا اس قدر جوش دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ طلبہ آج اپنے مسائل حل کرنے کیلئے بالکل تیار بیٹھے ہیں بس انہیں کسی ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں وہ اکٹھے ہوسکیں۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگریسو یوتھ الائنس کے پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے۔
آیئے اپنے حقوق کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں !Join PYA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.