ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ’’پاکستان کا معاشی مستقبل کیا ہوگا؟‘‘ کے عنوان پر سٹڈی سرکل کا انعقاد

|رپورٹ: محمد ذیشان، انفارمیشن سیکرٹری بی زیڈ یو|

29 جنوری 2019ء بروز منگل بمقام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ’ووڈ لینڈ (Woodland)‘ کے مقام پر وگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے ’’پاکستان کا معاشی مستقبل کیا ہوگا؟‘‘ کے عنوان پر ہفتہ وار سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ سٹڈی سرکل کے انعقاد سے پہلے پوری یونیورسٹی میں پی وائی اے بی زیڈ یو کی ٹیم کی جانب سے اسکی بھرپور تشہیر کی گئی۔ اسکے دعوت نامے چھپوا کر پوری یونیورسٹی میں تقسیم کیے گئے۔ وقت کی نامناسبت کی وجہ سے کافی سارے طلبہ اس سٹڈی سرکل میں شریک نہ ہو پائے۔کچھ طلبہ کو دن 12بجے چھٹی ہوتی ہے جبکہ کچھ کی کلاسز شام 4بجے تک ہوتی ہیں۔ اس کے باوجود سٹڈی سرکل میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔سٹڈی سرکل کا آغاز دن 02:30بجے ہوا۔ 

اسکے بعد سوالات کے سلسلے کا آغاز ہوا اور شرکاء کی جانب سے بھی بحث میں بھرپور حصہ لیا گیا۔ مختلف طلبہ کی جانب سے مختلف آراء آئیں۔ آخر میں تمام تر بحث کو سوالات کی روشنی میں سمیٹتے ہوئے فضیل اصغر نے پاکستانی سرمایہ دار طبقے کی موجودہ صورت حال اور کرادر کے حوالے سے بات کی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا حکمران طبقہ سرمایہ دارانہ دوڑ میں پیدا ہی تاریخی طور پر تاخیر سے ہوا ہے اور اپنے جنم سے ہی خصی پن کا شکار رہا ہے۔ آج بھی پاکستان کے سرمایہ دار طبقے کے پاس موجود مشینری کو دیکھا جائے تو اس میں اور جدید سرمایہ دارانہ معیشتوں کے سرمایہ دار طبقے کے پاس موجود مشینری میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کی وجہ سے یہاں کا سرمایہ دار طبقہ کبھی بھی وہ فریضے سر انجام نہیں دے سکتا جو یورپ کے سرمایہ دار طبقے نے ادا کیے ہیں۔ اسکے بعد فضیل اصغر نے تفصیلاََ یہ بتایا کہ کیوں پاکستان کا معاشی مستقبل گہری کھائی میں جاتا نظر آرہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو جس قدر بڑے اور خوفناک مسائل کا سامنا ہے ان کا حل صرف اور صرف ایک سوشلسٹ معیشت کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے جس میں تمام ذرائع پیداوار محنت کش طبقے کے جمہوری کنٹرول میں ہونگے۔ 

بحث کے اختتام پر محمد ذیشان نے شرکاء کو پی وائی اے کی ممبر شپ لینے کی دعوت دی جس پر کئی ایسے طلبہ کی جانب سے ممبر شپ لی گئی جو پہلے سے پی وائی اے کے ممبر نہیں تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.