کشمیر: کوٹلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ایک نشست 

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

گذشتہ روز کوٹلی یونیورسٹی میں پروگریسیو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام طلبہ کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کے مسائل اور کشمیر میں جاری قومی آزادی کی تحریک کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

طلبہ نے اس بحث میں سنجیدگی سے حصہ لیا اور کوٹلی یونیورسٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ کی کرپشن، اقربا پروری اور یونیورسٹی کو طلبہ کے حوالے سے ایک اذیت گاہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کے حوالے سے کھل کے بات کی اور کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ مسائل کے حوالے سے یا یونیورسٹی انتظامیہ کی نا اہلی کے حوالے سے بات کرنے پر اور یا کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر بھاری جرمانے کیے جاتے ہیں اور یونیورسٹی میں کسی طرح کی کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ فیسوں میں دن بہ دن بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے اور طلبہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تمام نوجوانوں نے پروگریسیو یوتھ الائنس کے پروگرام کو سراہا اور پروگریسیو یوتھ الائنس کا حصہ بنتے ہوئے راولاکوٹ میں ہونے والے 18اگست کے کنونشن میں شرکت کا عزم کیا۔ 33سے زیادہ طلبہ نے پروگریسیو یوتھ الائنس کی مفت تعلیم، قومی آزادی، روزگار کی فراہمی اور طلبہ یونین کے حوالے سے جاری دستخطی مہم کا حصہ بنتے ہوئے دستخط کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.