کوئٹہ: محنت کش خواتین کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بلوچستان|

سال 2020 میں محنت کش خواتین کے عالمی دن کے پاکستان اور پوری دنیا میں اتنے زور و شور سے منائے جانا ایک بہت بڑی تبدیلی کی غمازی ہے۔ اس سال یہ دن ایک ایسی صورتحال میں منایا گیا جب پوری دنیا تحریکوں کی لپیٹ میں ہے اور ان تحریکوں میں خواتین صف اول میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایسی صورتحال میں یہاں خواتین سوال پر ایک طرف حکمران طبقے اور انکی پشت پناہی میں مذہبی بنیاد پرستوں کی طرف سے شدید تعصب پر مبنی پراپیگنڈا کیا گیا تو دوسری طرف خواتین اور خاص کر محنت کش خواتین و طالبات کے سلگتے زخموں پر بہت سی این جی اوز نے خوب نوٹ چھاپے۔ لیکن پروگریسو یوتھ الائنس نے ایسے وقت میں پاکستان کے اندر محنت کش خواتین کے اوپر ہونے والے ظلم و جبر کی حقیقی بنیادوں کو زیر بحث لانے کے لئے کوئٹہ میں ایک شاندار سمینار کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبا ء و طالبات، محنت کش خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی اور بحث میں گہری دلچسپی اور حصہ لیا۔

سیمینار میں موضوع کے اوپر بہت گہری نظریاتی اور سیاسی بحث ہوئی جس میں یہ واضح کیا گیا کہ پروگریسو یوتھ الائنس عورتوں کے حقوق کی ہر جدوجہد، معاشی و سیاسی نا برابری، پدرشاہی، جنسی ہراسگی اور گھریلو تشدد جیسے ہر ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کی حمایت کرتا ہے، لیکن ساتھ ہی ظلم کی ان تمام شکلوں کی بنیاد یعنی ذاتی ملکیت پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سیاسی و نظریاتی بنیادوں پر استوار ایک منظم جدوجہد پر زور دیتا ہے۔ اس لئے پروگریسو یوتھ الائنس یہ عزم کرتا ہے کہ اسی دن کو دیگر لبرلز اور این جی اوز کی طرح صرف ایک ہی دن اپنے کاروبار کی ریٹنگ بڑھانے کی بجائے محنت کش طبقے کی اس جدوجہد کو ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ان تمام مسائل کی جڑ بنیاد سرمایہ داری نظام کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.