کوئٹہ: ”ہم مارکسسٹ کیوں ہیں؟“ کے موضوع پر مارکسی سکول کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس،کوئٹہ|

پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کے زیر اہتمام گذشتہ ایک عرصے سے لال سلام بلوچستان کے ریجنل آفس میں ہر اتوار کو ہفتہ وار ایریا مارکسی سکول کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس میں کوئٹہ شہر میں موجود نوجوان اور طلبہ فزیکلی حصہ لیتے ہیں جبکہ کوئٹہ شہر سے باہر ممبرز اور رابطے اِن مارکسی سکولز میں آن لائن شمولیت کرتے ہیں۔

31 جنوری کو مارکسی سکول ”ہم مارکسسٹ کیوں ہیں ” کے موضوع پر تھا۔ جس پر تفصیلی بات کریم پرہار نے کی، جبکہ رزاق غورزنگ نے اس سکول کو چیئر کیا۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے کریم پرہار نے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی زوال پذیری کے نتیجے میں اُبھرنے والے سیاسی، معاشی،سماجی عدم استحکام پر سیر حاصل بحث کی۔ کریم پرہار نے مارکسزم کی افادیت پر کمیونسٹ مینی فیسٹو، جدلیاتی مادیت اور تاریخی مادیت کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ مارکس، اینگلز اور دیگر مارکسی اساتذہ کی تصانیف کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کے اندر رونما ہونے والی ہولناکیوں کے حوالے سے بحث کو آگے بڑھایا۔ جس میں سرمائے کا ارتکاز، غربت اور امارت کی خلیج میں بے تحاشا اضافہ، محنت کش عوام پرکئے جانے والے معاشی، سیاسی اور سماجی حملوں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں کریم نے طبقاتی جدوجہد کا تاریخی جائزہ لیتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام سے چھٹکارا پانے کے لیے محنت کش طبقے کی انقلابی پارٹی کی تعمیر کی اہمیت کو بیان کیا۔

تفصیلی بات کے اختتام پرسوالات کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے سوالات کئے۔ سوالات کو مدِ نظر رکھ کر بحث کو آگے بڑھانے کیلئے سکول میں موجود کامریڈز ایاز، فدا بلوچ، خالق زہری، باسط خان، حضرت عمر اور فیصل خان نے حصہ لیا۔

اس کے بعد سکول کے اختتام پر رزاق غورزنگ نے سائنسی تجزیے کی بنا پر مارکسزم کو عہدِ حاضر کا واحد سچ قرار دیتے ہوئے کہا کے موجودہ بحران ذدہ حالات سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ سوشلسٹ انقلاب ہے، ہمیں مارکسی نظریات کی بنیاد پر ایک ایسی انقلابی پارٹی تعمیر کرنا ہوگی جو آنے والے وقت میں بننے والی تحریکوں کو منظم کر سکے اورسماج کی تمام مظلوم پرتوں کو ایک ساتھ جوڑتے ہوئے انقلاب کی حتمی منزل سے ہمکنار کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.