کشمیر: پونچھ یونیورسٹی مین کیمپس اور سٹی کیمپس میں پی وائے کے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، راولاکوٹ|

8 اور 9 اگست کو یونیورسٹی آف پونچھ کے سٹی کیمپس اور مین کیمپس میں پروگریسو یوتھ الائنس کے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹی کیمپس میں لگایا جانے والا قریباً چار گھنٹے جاری رہا اور مین کیمپس رجسٹریشن کیمپ کا دورانیہ 2 گھنٹے رہا۔ دونوں کیمپ میں 80سے زائد طلبہ نے پی وائے اے کے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے اس کا حصہ بنے۔ اس دوران پی وائے اے کا لیف لیٹ بھی بڑی تعداد میں طلبہ میں تقسیم کیا گیا جس کو بہت پسند کیا گیا۔

کیمپ کا وزٹ کرنے والے طلبہ سے طلبہ مسائل اور عمومی سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بحث و مباحثے کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ طلبہ نے اس دوران اپنے مسائل کا بھی کھل کر اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کے کسی کیمپس کی باقاعدہ عمارت تک نہیں ہے اور دیگر سہولیات بھی سرے سے موجود ہی نہیں۔ جبکہ طلبہ سے فیسوں کی مد میں ہزاروں روپے بٹور ے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی بنیادی سہولیات تک نہیں دی جاتی۔ طلبہ سے ٹرانسپورٹ، سپورٹس اور دیگر مد میں پیسے لیے جاتے ہیں جو کہ انتظامیہ کی کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں۔، اگر اس بابت آواز اٹھائی جائے تو یونیورسٹی سے نکال باہر کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ سٹوڈنٹس کی حیثیت بھیڑ بکریوں سے زیادہ نہیں۔ایسی کوئی جگہ کوئی ادارہ یا کوئی پلیٹ فارم بھی موجود نہیں جہاں ان مسائل کے حل کی بات کی جا سکے۔

یونیورسٹی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی ڈگری ہی افیلیٹ نہیں مگر نہ صرف اس شعبے میں داخلے کیے جا رہے ہیں بلکہ سٹوڈنٹس سے لاکھوں روپے فیس لی جا رہی ہے۔ ان کی ڈگری ختم ہونے کو ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اس مسئلے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ رہے ہیں لاکھوں روپے خرچ کر کے بھی ڈگری سے محروم ہیں۔ فارمیسی کے سٹوڈنٹس نے کہا کے اگر چند دن کے اندر یونیورسٹی اس مسئلے کا حل نہیں نکالتی تو وہ تمام احتجاج کا رستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ طلبہ نے پروگریسو یوتھ الائنس کے مفت تعلیم، روزگار کی فراہمی اور طلبہ یونین کی بحالی کے پروگرام سے اتفاق کیا اور دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے 18اگست کو راولاکوٹ میں منعقد ہونے والے ’’آزادی کنونشن‘‘ میں شرکت کی بھی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.