کشمیر: قلعاں میں ’’آزادی مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

پروگریسو یوتھ الائنس اور ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام مورخہ 22 جولائی بروز ہفتہ دن 3بجے قلعاں، کشمیر میں آزادی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے کو وادئ کشمیر میں گذشتہ ایک سال سے جاری قومی آزادی کی تحریک اور سامراجی بھارتی ریاست کے فوجی جبر کا مقابلہ کرنے والے نوجوانوں کے نام کیا گیا تھا۔

مشاعرے سے پہلے کشمیر میں جاری قومی آزادی کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے کمپین کی گئی جس میں نوجوانوں اور طلبہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بڑی تعداد میں نوجوان اور طلبہ نے شدید بارش کے باوجود مشاعرے میں شرکت کی۔ مشاعرے کے شرکا کو پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے 18 اگست کو راولاکوٹ میں ہونے والے آزادی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

مشاعرہ میں 50 سے زائد نامورشعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔اس کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء نے اپنا انقلابی کلام بھی پیش کیا۔ پروگرام میں خصوصی شرکت کرنے والے انقلابی شاعر کامریڈ مظہر حسین سید نے انقلابی غزل کے ساتھ ساتھ کامریڈ شاہجہان کی ریاستی گمشدگی کے حوالے سے اپنی نظم ’’گمشدہ آدمی‘‘ پیش کی جس کو سامعین نے بے حد پسند کیااور خوب داد دی۔ 
مشاعرہ کے ساتھ ہی پروگریسو یوتھ الائنس کا رجسٹریشن کیمپ بھی لگایا گیا اور انقلابی لٹریچر بھی تقسیم کیاگیا۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو 18 اگست کو ہونے والے پروگریسو یوتھ الائنس کے آزادی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوانوں نے پروگریسو یوتھ الائنس کی سر گرمی کو سراہا اور پروگریسو یوتھ الائنس کا حصہ بنتے ہوئے سماج میں جاری عفریت زدہ ماحول میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.