کشمیر:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج باغ میں تنظیم سازی مکمل

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج باغ میں پروگریسویوتھ الائنس کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی۔ حلف برداری کی تقریب دیوان عزیز ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز کامریڈ شعیب نے کیا اور پی وائی اے کے حوالے سے بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے PYAباغ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا مریڈ عاقب خان کو دعوت دی۔ عاقب خان نے تمام طلباء تنظیموں پر بات کی اور پی وائی اے کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد عاقب خان نے ضلعی صدر PYA باغ افتخار یونس کو دعوت دی اور افتخار یونس نے طلباء کے مسائل اور ان کے حل کے لئے طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد کامریڈ حفیظ نے بات کی اور دیگر سیاسی تنظیموں پر بات رکھی۔ آخر میں ضلعی آرگنائزر پی وائی اے باغ کامریڈ جنید نے نوجوانوں کے مسائل پر بات کی اور کہا کہ آج حکمران طبقات تعلیم جیسا بنیادی حق مکمل طور پر محنت کشوں سے چھیننے کی طرف جا رہے ہیں پہلے ہی محنت کش طبقے کی بڑی اکثریت اس حق سے محروم تھی دوسری طرف حکمران اپنی عیاشیوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ جیسے تیسے کر کے تھوڑے بہت نوجوان اگر اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل کرتے بھی ہیں تو انہیں کالج اور یونیورسٹیوں کے اندر بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان مسائل کے خلاف طلبہ کو بولنے بھی نہیں دیا جاتا ۔ ماضی میں جب طلبہ یونین بحال تھی تب طلبہ کو ان مشکلات کا سامنہ نہیں کرنہ پڑتا تھا جو آج کر رہے ہیں۔ اس لیے طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے PYA پورے ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے نہ صرف طلبہ یونین کی بحالی بلکہ روزگار اور علاج جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جد وجہد کر رہی ہے۔ اس کے بعد کامریڈ جنید نے نو منتخب ہونے والی باڈی سے حلف لیا جس میں چیئرمین سعد بشیر،جنرل سیکرٹری اسد اللہ، سینئر نائب صدر ابصار رمضان، نائب صدر مہتاب،چیئرمین سٹڈی سرکل اسرار رمضان، سیکرٹری مالیات اویس نعیم اور سیکرٹری اطلاعات احسن شامل ہیں۔

آخر میں تمام دوستوں کو مبارکباد دی گئی اور اس امید کے ساتھ کے نئی منتخب باڈی نہ صرف کالج میں بلکہ پورے شہر میں PYA کے نظریات سماج کے دیگر نوجوانوں اور محنت کشوں تک لے کر جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.