فیصل آباد: انقلابِ روس کی 99ویں سالگرہ کی تقریب

|رپورٹ: عبداللہ|

99th-bolshevik-day-celebrations-in-faisalabad-5روس انقلاب کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF)اور پروگریسو یوتھ الائنس (PYA)کے زیر اہتمام مظفر کالونی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کے علاوہ مختلف اداروں کے ورکرزنے شرکت کی۔ ان ورکرز کی اکثریت کا تعلق پاور لومز، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی شعبوں سے تھا۔

99th-bolshevik-day-celebrations-in-faisalabad-8پروگرام کی صدارت بابو ولیم نے کی۔ انقلاب روس کی سالگرہ کے حوالے سے آدم پال نے بات کا آغاز کیا اور روس انقلاب کی مختصر تاریخ بیان کی اور اس عظیم انقلاب میں بالشویک پارٹی کے انتہائی اہم کردار پر تفصیلی سے روشنی ڈالی۔ آدم پال نے روس انقلاب کے ساتھ ساتھ عہد حاضر پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے جہاں پر کوئی تحریک موجود نہ ہو۔ خاص طورپر برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے ریفرنڈم اور امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساری دنیا پر اثرات ہوں گے۔ آدم پال کی گفتگو کے بعد حاضرین نے انقلاب روس اور موجودہ عہد کے حوالے سے مختلف سوالات کئے اور بحث کو مزید آگے بڑھانے والوں میں صفدر، مجاہد، عثمان، اختر، عبداللہ اور نجف شامل تھے۔ فرقان، اختر اور پیا جی نے انقلابی گیت سنائے۔ اور آخر میں آدم نے تمام سوالات کا جواب دیتے ہوئے بحث کو سمیٹا۔
پروگرام کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.