گوجرانوالہ: ’’مفت تعلیم ہمارا حق ہے‘‘ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

|رپورٹ: اویس قرنی شاہین|

23 نومبر کو پروگریسو یوتھ الائنس اور ماہانہ ورکر نامہ کے اشتراک سے ’’مفت تعلیم ہمارا حق ہے‘‘ کے عنوان پر ای لائبریری ہال گوجرانوالہ میں سیمینار کا اہتما م کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین کی تعداد40 سے زیادہ تھی جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض اویس قرنی شاہین نے سرانجام دئیے۔ سیمینار میں بحث کا آغاز سلمیٰ نے کیا اور فیسوں میں آئے دن ہونے والے اضافے اور طلبہ کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ ان کے بعد مشعل وائیں نے مفت تعلیم کیوں اور کیسے کے حوالے سے بات کی۔ 
بعد ازاں ناصرہ بٹ ، اسرائیل ایڈووکیٹ، سحر وائیں، عرشہ، نفیسہ طاہرہ ایڈووکیٹ، مکرم حسین اعوان، عرفان نواز رانجھا، حافظ عادل محمود، عمران ہاشمی، نامور ادیب خالد فتح محمد، صبغت وائیں نے طلبہ کو درپیش مسائل پر بات رکھی۔
آدم پال نے بحث کو سمیٹتے ہوئے طلبہ کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سرمایہ دارانہ نظام کے بحران اور پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل اور ان کے انقلابی حل پر بات کی۔ 
سیمینار میں گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات کے مسائل کے پیش نظر گوجرانوالہ یونیورسٹی کے فوری قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

http://

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.