کشمیر: پی وائی اے کی جانب سے پونچھ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ:پروگریسو یوتھ الائنس کشمیر|

آج 7 اگست کو یونیورسٹی آف پونچھ کے مین کیمس میں پی وائی اے کے زیراہتمام رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا دورانیہ 5 گھنٹے رہا جس کے اندر 30 سے زائد طلبا نے رجسڑیشن کروائی اور لیفلٹ لیے۔ کیمپ کے دوران طلبہ یونین بحالی پر پی وائی اے کے ممبران نے اپنے موقف کی وضاحت کی کہ طلبہ کے تمام مسائل طلبہ یونین کے ساتھ جڑے ہیں، اس لیے پی وائی اے طلبہ یونین بحالی کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ طلبہ نے ساری بحث کو دلچسپی سے سنتے ہوئے سوالات کیے اور کئیوں نے تمام تر بحث سے رضامندی کا اظہار کیا اور کیمپئین کا حصہ بننے کا کہا۔ طلبہ نے بحث کے دوران اپنے مسائل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یونیورسٹی کے کسی کیمپس میں بھی باقاعدہ عمارت تک نہیں ہے اور باقی بھی کسی قسم کی سہولت نہیں ہے، لائیبریری بھی نہیں ہے۔ طلبہ سے ہزاروں کی تعداد میں فیسیں وصول کی جاتی ھیں لیکن اس کے باوجود کوئی بنیادی سہولیات تک نہیں دی جاتیں۔طلبہ سے ٹرانسپورٹ، سپورٹس اور دیگر مد میں پیسے لیے جاتے ھیں اور اگر ھم اس بارے میں انتظامیہ سے سوال کرتے ھیں تو ہمیں فیل کردیا جاتا ہے اور اس بارے میں سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ طلبہ کا باقاعدہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بھی موجود نھیں جہاں ان مسائل کے حل کی بات کی جا سکے۔ اس لیے طلبہ یونین کی بحالی بہت ضروری ہے طلبہ نے طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد کا حصہ بننے کا کہا۔ کیمپ میں جن طلبہ نے شرکت کی ان سب نے پی وائی اے کے پلیٹ فارم کو سراہاـ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.