جامشورو: سندھ یونیورسٹی میں سہولیات کی عدم موجودگی کے خلاف طلبہ کی ریلی

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، جامشورو|

سندھ یونیورسٹی میں، سندھ سٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف شعبوں کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز آرٹس فیلکٹی سے ہوا۔ ریلی سنٹرل لائبریری سے ہوتے ہوئے وی سی ہاؤس تک گئی۔ وی سی ہاؤس کے سامنے لگے ہوئے Complaint Box میں سندھ سٹوڈنٹس الائنس کا دس اہم مطالبات پر مشتمل جاری کردہ شکایتی پرچہ ڈالا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں پانی اور کھانے سمیت کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ یہی حالت تقریبا مختلف شعبوں کی بھی ہے۔ ہاسٹل کی کمی، طالبات کو ہراساں کیا جانا، ہاسٹل میں رہائش پزید طلبہ پر لاگو آمرانہ قوانین، ہاسٹل اور سمیسٹر کی فیسوں سمیت دیگر فیسوں میں پچاس فیصد اضافے سمیت دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی طرح طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ بھی درج کیا گیا۔

ریلی کو انتظامیہ نے مختلف حربوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی مگر مسائل سے تنگ طلبہ نے پرعزم طریقے سے ریلی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ طلبہ کامزید کہنا تھا کہ اگر سہولیات مہیا نہ کی گئیں تو جدوجہد کو تیز کر کے تحریک کی شکل دی جائے گی۔

One Comment

  1. Pingback: Progressive Youth Alliance – بولان میڈیکل کالج اور قوم پرستی کا المیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.