|رپورٹ: عمر ریاض|
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام گذشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(NUML) کے سامنے رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا جس میں نمل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور پی وائی اے کے ساتھ رجسٹر بھی ہوئے۔ مفت تعلیم، روزگار سب کے لئے اور طلبہ یونین کی بحالی کے نعروں کے گرد منعقد کئے گئے اس کیمپ کا آغاز دوپہر تین بجے ہوا جو کہ شام 6بجے تک جاری رہا۔
کیمپ کے دوران اس کیمپین کے لئے شائع کیا گیا پی وائے اے کا لیف لیٹ بھی تقسیم کیا گیا جس کو طلبہ نے بے حد پسند کیا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے اس کیمپ میں قریباً پچاس کے لگ بھگ طلبہ نے رجسٹریشن کروائی۔ طلبہ نے پی وائے اے کے پروگرام اور اس کی جدوجہد کا سراہا اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ آئندہ آنے والے دنوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر تعلیمی اداروں کے سامنے بھی اس قسم کے کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور طلبہ کو منظم کرتے ہوئے طلبہ حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا۔