کوئٹہ: طلبہ مسائل پر پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ایک نشست

| رپورٹ: ولی خان |

پروگریسو یوتھ الا ئنس (PYA) کے زیر اہتمام مورخہ 4 جنوری کو امید پبلک لائبریری کوئٹہ میں نوجوانوں کے تعلیمی مسائل پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ولی خان نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے پروگریسو یوتھ الائنس کا مختصر تعارف پیش کیا اور نوجوانوں کے مسائل پر بات رکھی۔ دوسرے شرکا نے بھی موجودہ عہد میں طلبہ مسائل اور پروگریسو یوتھ الائنس کی اہمیت پر بات کی۔ بولان میڈیکل کالج اور بلوچستان یونیورسٹی سے آئے ہوئے طلبا و طالبات نے فیسوں میں اضافے، انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن، سکیورٹی کے نام پر بے جا سختی اور غیر سائنسی و فرسودہ نصاب جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ تمام طلبا و طالبات نے پروگریسو یوتھ الائنس کے پروگرام، مطالبات اور مفت تعلیم کی کمپئین کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پروگریسو یوتھ الائنس کے اس کاروان کا حصہ بنیں گے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.