کشمیر: گورنمنٹ انٹر کالج کھائیگلہ کی طالبات کا سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے احتجاج

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

گورنمنٹ انٹرکالج کھائیگلہ میں طالبات نے سٹاف کی کمی اور تبدیل شدہ لیکچررز کی جگہ متبادل لیکچررز کی عدم تعیناتی کے خلاف 13نومبر 2018ء کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ادارے کو اپ گریڈ کر کے ڈگری کالج کی پرنسپل بھی تعینات کی گئی تھی لیکن گورنمنٹ نے تعلیم دشمن اقدامات کا ثبوت دیتے ہوئے اپ گرڈیشن کو منسوخ کر نے کے ساتھ ساتھ پرنسپل کی پوسٹ کو بھی شفٹ کر دیا جس کے خلاف طالبات اور علاقے کی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پھیل گئی جسکا انہوں نے اظہار بھی کیا۔جملہ مسائل کے حل نہ ہونے پر طلبہ برادری اور عوام علاقہ نے پرزور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
پروگریسو یوتھ الائنس طلبہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی تحریک میں متحرک کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.