گوجرانوالہ: انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے بوگس نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

gujranwala-student-protest-against-intermediate-part-one-result-01

رپورٹ: |ناصرہ وائیں|
10اکتوبر کو گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن نے فرسٹ ائیر کے نتائج کا اعلان کیا۔ تمام کالجز کا نتیجہ غیر متوقع رہا اور تقریبا تیس فیصد طلبہ پاس ہوئے۔ دوسری جانب لاہور بورڈ کا نتیجہ بھی ایسا ہی تھا۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کی خبر سے گوجرانوالہ بورڈ کے متاثرہ طلبہ نے بھی سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی اور 15اکتوبر کو احتجاج کیا گیا جس میں نجی اداروں کے طلبہ نے بھر پور شرکت کی۔

gujranwala-student-protest-against-intermediate-part-one-resultاس احتجاج میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنوں نے بھر پور نے مداخلت کی۔ جب ایک چینل کے رپورٹر نے پی وائے اے کی سرگرم رکن مشعل وائیں سے پوچھا کہ وہ احتجاج کیلئے کیوں آئی ہے؟ تو اس نے بتایا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اکثریت طلبہ کے مارکس کم آئے ہیں۔ اب ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام متاثرہ طلبہ کے پرچوں کی بغیر فیس کے دوبارہ جانچ کی جائے۔ کامریڈمشعل واحد لڑکی تھی جس نے گورنمنٹ کالجز کے طلبہ کی نمائندگی کی کیوں کہ سرکاری اداروں میں طلبہ کو ایک خوف و ہراس کی فضا میں رکھا جاتا ہے کہ وہ احتجاج کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے اور خاص کر لڑکیاں تو اپنے حق کے لئے سڑکوں پر آ ہی نہیں سکتیں۔
اس احتجاج کے بعد چیئرمین بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تمام طلبہ کی بغیر فیس کے 25 اکتوبر تک دوبارہ جانچ ہو گی۔ لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ باقی تمام بورڈزکی طرح ایسا محض جھانسا دینے کیلئے کیا گیا۔ کیونکہ جب جانچ کیلئے طلبہ جاتے ہیں تو ان سے فیس کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے ایک نئے احتجاج کی ضرورت پیش آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.