February 24, 2017 at 5:45 PM
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لوٹ مار کا ہی ایک طریقہ ہے جس کو انتہائی خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں ’پبلک‘ تو پس دھوکہ دینے کے لئے لگایا گیا ہے حقیقت میں تو یہ بس ’پرائیویٹ پرائیویٹ‘ ہی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ سرمایہ داری کی بنائی اس مقدس ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ یہ ریاست اب اپنی رعایا کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بھی قابل نہیں رہی
January 24, 2017 at 12:13 PM
سرمایہ داری کے تحت یہ صنفی برابری نہ صرف ناممکن ہے بلکہ ایک یوٹپیائی نظریے کے طور پر بھی متاثر کن نہیں ہے۔ آزاد خیال فیمینسٹ کمپنیوں کے بورڈ رومز میں زیادہ خواتین کی نمائندگی چاہتے ہیں جبکہ مارکسسٹ خود بورڈ رومز کا خاتمہ چاہتے ہیں
January 2, 2017 at 2:39 PM
بلوچستان کے نوجوانوں کا مسئلہ دُنیا کے دوسرے نوجوانوں کی طرح فیسوں میں اضافے اور روزگار کامسئلہ ہے۔ نوجوان دیکھ رہے ہیں کہ کوئی تو ہو جو ان کے مسائل کی کم سے کم نشاندہی تو کرے حل تو ویسے بھی اس نظام کے پاس نہیں ہے
December 23, 2016 at 12:12 PM
نوجوانوں کی یہ جدوجہد سرمایہ دارانہ نظام کے بحران کی عکاسی کرتی ہے جو عوام کو کوئی مستقبل نہیں دے سکتا۔ یہ تلخ جدوجہد جنوبی افریقہ کے سماج کے لیے ایک اہم موڑ ہے جس نے پچھلی ایک دہائی میں طبقاتی تضادات کو شدت سے ابھرتے دیکھا ہے۔ طلبہ اور دانشور سماجی کیفیت کا انتہائی حساس بیرومیٹر ہوتے ہیں اور انکی موجودہ جدوجہد آنے والے کل کی ایک پیش بندی ہے۔ وہ ظاہر کرتے ہیں کہ موجودہ حالات کی وجہ سے سماج میں شدید غصہ اور مایوسی پائی جاتی ہے
December 17, 2016 at 2:19 AM
وگرنہ آرمی پبلک سکول جیسے کئی سانحے ہمیں روز دیکھنے کو ملیں گے۔ پشاور حملے میں ناحق مرنے والوں کا بدلہ اس لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ایک انسان دوست سوشلسٹ سماج کی تعمیر کر کے ہی لیا جا سکتا ہے جس میں ان انسانیت دشمن قوتوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی اور تب ہی حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جا سکے گا۔