بہاولپور: ”لبرل ازم پر مارکسی تنقید“، تقریب رونمائی کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور|

20 نومبر 2019ء کو بہاولپور میں پروگریسو یوتھ الائنس اور ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام کتاب”لبرزم پر مارکسی تنقید“ کی تقریب رونمائی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی سے تشریف لائے پارس جان تھے، جو اس کتاب کے مصنف بھی ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور محنت کشوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان منصور نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے پہلے مقرر پارس جان تھے، جنہوں نے سب سے پہلے کتاب کا تعارف اور مقاصد بیان کیے۔ اسکے بعد انہوں نے سامعین کے شعور کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی و پاکستان تناظر، مزدور طبقے کے تاریخی کردار، دنیا بھر میں جاری مزدوروں اور طلبہ کی تحریکوں، سرمایہ دارانہ نظام کے نامیاتی بحران، اسکے مستقبل اور ایک انقلابی پارٹی کی ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اسکے بعد ڈاکٹر یاسر ارشاد کو سٹیج پر مدعو کیا گیا۔ یاسر نے سرمایہ دارانہ نظام کے دنیا بھر میں بالعموم اور ریاست پاکستان میں بالخصوص بحران پر بحث کی۔ انہوں نے ریاست میں جاری حالیہ مزاحمتی تحریکوں کے بارے میں بات کی اور حکمران طبقے کے رجعتی کردار کے متعلق سامعین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ریڈ ورکرز فرنٹ کے بارے میں سامعین کو بتایا کہ پاکستان بھر کے مزدوروں کے لیے یہ پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے اور پورے ملک میں مختلف اداروں کے محنت کشوں کو یکجان کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

اسکے بعد فضل نے پروگریسو یوتھ الائنس کا تعارف کروایا اور سامعین کو پروگریسو یوتھ الائنس کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے پی وائے اے کا منشور پڑھ کے سنایا اور سامعین سے تصدیق طلب کی جسکا مثبت جواب دیا گیا۔

تقریب کا اختتام پارس جان کی جامع اختتامی بحث سے کیا گیا جس میں سامعین کے سوالوں کے جواب بھی دے گئے۔ اس طرح تین گھنٹوں پر محیط یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.