انقلاب کیا ہے؟

|تحریر: لیون ٹراٹسکی، ترجمہ: مرتضی|

انقلاب کی مسلم خاصیت تاریخی واقعات میں براہِ راست عوام کی شمولیت ہے۔ عام دنوں میں ریاست، خواہ و بادشاہت ہو یا جمہوریت، خود کو عوام سے بالاتر رکھتی ہے اور مورخین بادشاہوں،وزراء، افسر شاہی، پارلیمانی نمائندوں اور صحافیوں کے حوالے سے ہی تاریخ کو مرتب کرتے ہیں۔ لیکن ان فیصلہ کن لمحات میں جب پرانا نظام عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوجاتا ہے تو وہ ان کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے والی رکاوٹوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں، اپنے روایتی نمائندوں کو راستے سے ہٹاتے ہیں اور اپنی شمولیت سے ایک نئی طرزِ حکومت کی بنیادیں رکھتے ہیں۔ یہ عمل اچھا ہے یا برا؟اس کا فیصلہ ہم اخلاقیات کے عالموں کے سر چھوڑتے ہیں۔ ہم خود ان حقائق کو ویسے ہی لیتے ہیں جیسے وہ معروضی حالات کی ترقی کے دوران مرتب پاتے ہیں۔ ایک انقلاب کی تاریخ ہمارے لیے سب سے پہلے عوام کی اپنی خود کی قسمتوں پر حکمرانی کی سمت میں طاقت کے ذریعے مداخلت کی تاریخ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.