کراچی: پی وائی اے کے یونٹس کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کراچی|

پروگریسویوتھ الائنس کی جانب سے 19 دسمبر کو منعقد کیے جانے والے ملک گیر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کی تیاریوں کے حوالے سے کراچی میں رابعہ سٹی گلستان جوہر پارک میں مورخہ 3 دسمبر، بروز جمعرات ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت پروگریسو یوتھ الائنس، کراچی کے آرگنائزر کامریڈ امیر یعقوب نے کی، اس کے علاوہ میٹنگ میں پی وائی اے، ملیر کے صدر عادل عزیز، پی وائی اے، جامعہ کراچی یونٹ کی مکمل کابینہ، پی وائی اے، ماروی گوٹھ یونٹ کے ذمہ داران سمیت ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھی بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں کامریڈ عادل عزیز نے ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کی اہمیت پر جامع انداز میں تفصیلی گفتگو کی جس کے بعد باقی ممبران نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں باقی ساتھیوں نے کراچی میں ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن2020“ کی تیاریوں کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پی وائی اے کی تمام سرگرمیوں کو زیرِ غور لایا اور آگے ہونے والی مزید سرگرمیوں پر بھی بات کی گئی، جس میں ساتھیوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

حتمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 19 دسمبر سے پہلے کراچی کے تقریباً 30 مقامات پر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کے حوالے سے لیفلیٹ کے ذریعے کمپئین کی جائے گی اور 19 دسمبر کو ملگ گیر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کے دن کراچی کے مختلف مقامات سے شرکاء ریلی کی صورت میں ریگل چوک صدر جمع ہوں گے، جس کے بعد ریگل چوک تا کراچی پریس کلب تک مرکزی ریلی نکالی جائے گی، اور کراچی پریس کلب کے سامنے مقررین ریلی میں موجود شرکاء سے خطاب کریں گے۔ ریلی 19 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے ریگل چوک سے نکالی جائے گی۔

تیز ہو تیز ہو، جدوجہد تیز ہو!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.