جام پور: پروگریسو یوتھ الائنس کے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

| رپورٹ: سچل سرمست |

21 دسمبربروز سوموار پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے زیر اہتمام ڈگری کالج جام پور کے سامنے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ کا آغاز صبح دس بجے ہوا۔ PYA کے بنیادی منشور کے مطابق کیمپ پر ’’مفت تعلیم اور روزگار ہمارا بنیا دی حق ہے‘‘ اور ’’تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری نامنظور‘‘ کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔ PYA کے منشور کا پمفلٹ بھی نوجوانوں میں تقسیم کیا گیا۔ کالج کے نوجوانوں نے طلبہ مسائل پر سیاسی بحث میں بھرپور حصہ لیا اور اکثریت نے PYA کے مطالبات اور منشور کو سراہا۔ سو سے زائد نوجوانوں نے اپنے نام PYA کے ممبر کے طور پر رجسٹر کروائے۔ کیمپ کا اختتام کالج کے اوقات کے ساتھ ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.