بہاولپور: پروگریسو یوتھ الائنس کے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور|

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام 5جنوری کو بہاولپور شہر میں واقع پوسٹ گریجوایٹ کالج کے سامنے ایک روزہ رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا آغاز دوپہر 2بجے ہوا۔اس دوران ناصرف پوسٹ گریجوایٹ کالج بلکہ قریب واقع دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ میں طلبہ کی شرکت قابل دید تھی۔ اس دوران پی وائے اے کے نعروں اور مطالبات پر مبنی لیف لیٹ بھی طلبہ میں تقسیم کیا گیا جس بہت پسند کیا گیا۔ پی وائے اے کے پیش کردہ پروگرام اور مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے 30 طلبہ نے پروگریسو یوتھ الائنس کی باقاعدہ ممبر شپ لی۔پی وائے اے کے ساتھ رجسٹر ہونے والے طلبہ نے ناصرف پی وائے اے کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا بلکہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی پی وائے اے کی جدوجہد کے متعلق بتایا اور انہیں بھی اس جدوجہد میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور کی ٹیم نے اس کیمپ میں رجسٹر ہونے والے طلبہ کیلئے اگلے ہی دن ایک میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جس میں آگے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس میٹنگ میں آنے والے تمام طلبہ بے حد پرجوش تھے جس کے پیش نظر ایک اور کیمپ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا جو 9 جنوری کو لگایا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.