بھگت کی راہ ہماری ہے، جنگ ہماری جاری ہے!

|رپورٹ: مرکزی انفارمیشن سیکریٹری، پروگریسو یوتھ الائنس|

23مارچ کو بھگت سنگھ کی شہادت کے 93 سال مکمل ہوئے تھے اور اتنے سال گزرنے کے بعد آج بھی پوری دنیا میں سرمایہ داری کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کی تعمیر کی جدوجہد کرنے والے لوگ بھگت سنگھ کے نظریات سے شکتی حاصل کر رہے ہیں اور اس کے نظریات کو آج بھی اپنے لیے مشعلِ راہ سمجھتے ہیں۔ آج بھی پوری دنیا میں بھگت سنگھ کی جدوجہد کو یاد کیا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ بھگت سنگھ کی بلند ہمتی، جرأت، دلیری، بے باکی اور اس کے انقلابی نظریات ہیں۔ موجودہ حالات میں بھگت سنگھ کے انقلابی نظریات پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ پوری دنیا کے نوجوان اور محنت کش اپنے اندر آج انہیں نظریات کی پیاس کو شدت سے محسوس کرتے ہیں جو نظریات بھگت سنگھ کے تھے۔
23مارچ کے روز بھگت سنگھ کی شہادت کے 93 سال مکمل ہونے پر طلبہ کی انقلابی تنظیم پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے طے شدہ کراچی


پروگریسو یوتھ الائنس، کراچی کی جانب سے ایوب گوٹھ میں بھگت سنگھ کی شہادت کے دن پر ”بھگت سنگھ کی انقلابی میراث“ کے موضوع پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ سٹڈی سرکل میں کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل میں کامریڈ پارس نے اپنی لیڈ آف میں بھگت سنگھ کے نظریات پر تفصیل سے بات رکھی۔ سٹڈی سرکل کے شرکاء نے بھگت سنگھ کے نظریات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کا عزم کیا۔
حیدرآباد


پروگریسو یوتھ الائنس، حیدرآباد کے کارکنان نے لال سلام کے ریجنل آفس میں ”بھگت سنگھ کے نظریات اور آج کے عہد میں ان کی ضرورت“ کے موضوع پر سٹڈی سرکل منعقد کیا۔ سرکل کے شرکاء نے بھگت سنگھ کے سوشلسٹ نظریات اور اس کی جدوجہد پر تفصیلی بات کی اور بھگت سنگھ کے ادھورے رہ جانے والے مشن کو پورا کرنے کا عہد کیا۔
پڈعیدن


پروگریسو یوتھ الائنس، پڈعیدن کے کارکنان نے ”بھگت سنگھ کے نظریات اور آج کے دور میں ان کی ضرورت“ کے موضوع پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ جس میں طلبہ نے بھگت سنگھ کے نظریات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
ملتان


پروگریسو یوتھ الائنس، ملتان کے کارکنان نے ”بھگت سنگھ کی میراث اور سوشلسٹ انقلاب“ کے موضوع پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل کے شرکاء نے بھگت سنگھ کے سوشلسٹ نظریات اور اس کی انقلابی جدوجہد پر تفصیلی بات کی اور یہ عہد کیا کہ وہ بھگت سنگھ کے ادھورے رہ جانے والے عالمی سوشلسٹ انقلاب کے مشن کو پورا کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ڈیرہ غازی خان


پروگریسو یوتھ الائنس، ڈیرہ غازی خان کے کارکنان نے غازی یونیورسٹی میں ”بھگت سنگھ کی میراث اور سوشلسٹ انقلاب“ کے عنوان سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل میں برطانوی راج کے خلاف بھگت سنگھ کی جدوجہد اور سوشلسٹ نظریات پر تفصیل بات کی گئی۔ طلبہ نے ساری بحث میں حصہ لیا اور سوشلسٹ انقلاب تک بھگت سنگھ کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
بلوچستان


پروگریسو یوتھ الائنس، بلوچستان کے کارکنان نے بلوچستان میں ”بھگت سنگھ کی میراث اور سوشلسٹ انقلاب“ کے عنوان سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل میں کوئٹہ، گوادر، چاغی، خاران، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی سے پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے شرکت کی۔ کچھ کارکنان نے سٹڈی سرکل میں آن لائن بھی شرکت کی۔ سٹڈی سرکل کے شرکاء نے بھگت سنگھ کے نظریات اور اس کے انقلابی نظریات پر تفصیل سے بات کی اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کا عہد کیا۔
لاہور


پروگریسو یوتھ الائنس، لاہور میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے ”بھگت سنگھ کمیونسٹ کیوں بنا اور آپ کو کیوں بننا چاہیے؟“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ اور محنت کشوں نے اس سیمینار میں شرکت کی اور بھگت سنگھ کے انقلابی نظریات اور آج کے دور میں ان کی اہمیت پر گفتگو کی۔ طلبہ اور محنت کشوں نے سیمینار میں ہونے والی گفتگو میں بھرپور حصہ لیا اور سوشلسٹ انقلاب تک بھگت سنگھ کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔
روات (راولپنڈی)


روات انڈسٹریل ایریا میں محنت کشوں کی تنظیم ریڈ ورکرز فرنٹ کے محنت کش کارکنان نے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل میں محنت کشوں نے عظیم سوشلسٹ انقلابی بھگت سنگھ کی زندگی، اس کے نظریات اور جدوجہد کے حوالے سے تفصیلاً بات کی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مزدور تحریک کی موجودہ صورت حال اور اس تحریک میں سوشلسٹ نظریات کی اہمیت پر بات کی گئی۔ سٹڈی سرکل میں شریک ہونے والے صنعتی مزدوروں نے سوشلسٹ انقلاب کے نظریات میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا۔
پشاور


پروگریسو یوتھ الائنس، پشاور کے کارکنان نے پشاور میں ”بھگت سنگھ کی میراث اور سوشلسٹ انقلاب“ کے عنوان پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل میں شرکاء نے بھگت سنگھ کے سوشلسٹ نظریات پہ تفصیلاً بات رکھی اور سوشلسٹ انقلاب تک بھگت سنگھ کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔
گلگت بلتستان


پروگریسو یوتھ الائنس، گلگت بلتستان کے کارکنان نے کوئٹہ کیفے میں ”بھگت سنگھ کے نظریات اور آج کے عہد میں ان کی ضرورت“ کے موضوع پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل شرکاء نے بھگت سنگھ کے انقلابی نظریات اور سوشلسٹ انقلاب کے لیے اس کی جدوجہد پر تفصیل سے بات کی اور انہوں نے بھگت سنگھ کے سوشلسٹ انقلاب کے ادھورے رہ جانے والے مشن کو پورا کرنے کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔
علی سوجھل


پروگریسو یوتھ الائنس، علی سوجھل میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے ”بھگت سنگھ کے نظریات اور آج کے عہد میں ان کی ضرورت“ کے عنوان پر ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل کے شرکاء نے بھگت سنگھ کے انقلابی نظریات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کا عزم کیا۔
کوٹلی


پروگریسو یوتھ الائنس، کوٹلی میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے کوٹلی یونیورسٹی میں ”بھگت سنگھ کے نظریات اور آج کے عہد میں ان کی ضرورت“ کے عنوان پر طلبہ کے ساتھ سٹڈی سرکل منعقد کیا۔ طلبہ میں سٹڈی سرکل میں ہونے والی بحث میں بھرپور حصہ لیا اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ٹنڈومحمد خان


پروگریسو یوتھ الائنس، ٹنڈومحمد خان میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے ٹنڈومحمد خان میں بھگت سنگھ کی زندگی، اس کے نظریات اور اس کی انقلابی جدوجہد پر بننے والی فلم ”دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ“ پر مووی سکریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ مووی کے بعد پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے بھگت سنگھ کی انقلابی جدوجہد سے بھرپور زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری بھی دیکھی گئی۔ مووی اور ڈاکیومینٹری پر سٹڈی سرکل میں شامل ہونے والے طلبہ نے سیر حاصل گفتگو کی اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کا عزم کیا۔
بہاولپور


پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے بہاولپور میں بھگت سنگھ کی زندگی، اس کے نظریات اور اس کی جدوجہد پر بننے والی فلم ”دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ“ پر مووی سکریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس مووی پر سٹڈی سرکل میں شامل ہونے والے طلبہ نے سیر حاصل گفتگو کی اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بننے کا عزم کیا۔
پروگریسو وتھ الائنس اس وقت پورے پاکستان میں سوشلسٹ نظریات پر مبنی ایک انقلابی پارٹی کی تعمیر کر رہا ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں نوجوان اور محنت کش شامل ہو رہے ہیں۔ یہ انقلابی پارٹی سوشلسٹ انقلاب کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اگر آپ بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کی تعمیر میں انقلابی پارٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بھی پروگریسو یوتھ الائنس کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ پروگریسو یوتھ لائنس کا حصہ بننے کے لیے
یہاں کلک کریں۔
سوشلسٹ انقلاب زندہ باد!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.