ژوب: پروگریسیو یوتھ الائنس ژوب ڈگری کالج یونٹ کے زیر اہتمام 3 اکتوبر کے کنونشن کی کمپئین جاری

|رپورٹ: صوبائی پریس سیکٹری پی وائی اے بلوچستان|

پروگریسیو یوتھ الائنس ژوب ڈگری کالج کے زیر اہتمام 3 اکتوبر کے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ژوب کے شہر میں طلبہ اور نوجوانوں کو پروگریسو یوتھ الائنس کا پیغام پہنچانے کے لئے کمپئین کی گئی۔ کمپئین میں پروگریسو یوتھ الائنس ژوب ڈگری کالج کے تمام طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ کمپئین کے دوران 3 اکتوبر کے کنونشن کے سلسلے میں پروگریسو یوتھ الائنس کا خصوصی طور پر شائع کیا گیا لیف لیٹ بہت بڑی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔ جس کو نہ صرف طلبہ اور نوجوانوں نے سراہا بلکہ انہوں نے پروگریسیو یوتھ الائنس کے پروگرام اور نظریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور 3 اکتوبر کے کنونشن میں شرکت کا بھی وعدہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.