|رپورٹ: صوبائی پریس سیکرٹری پی وائی اے بلوچستان|
پروگریسیو یوتھ الائنس لورالائی ڈگری کالج یونٹ کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لورالائی کے تعلیمی اداروں میں پروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کے صوبائی کنونشن کے سلسلے میں بھرپور کمپئین کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے ڈگری کالج لورالائی کے طلبہ اور نوجوانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے پروگریسیو یوتھ الائنس بلوچستان کے 3 اکتوبر کو ہونے والے کنونشن کے سلسلے میں خصوصی طور پر شائع کیا گیا لیف لیٹ تقسیم کیا۔ کمپئین کے سلسلے میں طلبہ اور نوجوانوں کی دلچسپی قابلِ دید تھی۔ طلبہ اور نوجوانوں نے نہ صرف اس کمپئین کو سراہا بلکہ پروگریسیو یوتھ الائنس کے نظریات اور پروگرام سے متفق ہوکر ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ جبکہ کنونشن میں شرکت کرنے کے حوالے سے کافی دوستوں نے اپنے نام درج کروائے۔