فیصل آباد: شہید بھگت سنگھ کی برسی کے موقع پر آبائی گھر میں کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: ساحر جان|

23مارچ کو پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام شہید بھگت سنگھ کے آبائی گھر، جو کہ فیصل آباد کے ایک نواحی گاؤں بانگا میں واقع ہے، میں کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔

بھگت سنگھ کے برسی کے موقع پر بہت سے افراد بھگت سنگھ کی یاد میں یہاں اکٹھے ہوتے ہیں۔ فیصل آباد اور اس کے نواحی علاقوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کیمپ کا وزٹ کیا اور مارکسی لٹریچر بھی خریدا۔ کیمپ کا وزٹ کرنے والے نوجوانوں نے بھگت سنگھ کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور پھانسی کی وجوہات پر بہت سے سوالات کیے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو PYAکے اغراض و مقاصد اور منشور بتایاگیا جسے نوجوانوں نے بہت دلچسپی سے سنااور PYAکا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.