لاہور: ملک گیر ”ڈے آف ایکشن“ کی تیاریوں کا بھرپور آغاز، لیڈز یونیورسٹی میں پی وائی اے کے یونٹ کی تشکیل

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، لاہور|

پروگریسو یوتھ الائنس ملک بھر میں 19 دسمبر کو منعقد کیے جانے والے ملکگیر ”ڈے آف ایکشن“ کی تیاریاں بھرپور جوش و خروش سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے 6 نومبر، بروز جمعہ لیڈز یونیورسٹی لاہور میں ”تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کے خلاف کیسے لڑا جائے؟“ کے عنوان سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیڈز یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے طلبہ نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل میں پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے چند نکات پر مبنی ایک دستخط نامہ بھی جاری کیا گیا جس پر پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے کچھ مطالبات شامل کیے گئے تھے، تمام طلبہ نے ان مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اس دستخط نامے پر دستخط کیے اور تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کے حوالے سے پی وائی اے کے مؤقف کو سراہا۔ طلبہ نے گفتگو میں بھرپور حصہ لیا اور طلبہ حقوق کی لڑائی کو جاری رکھنے عزم کیا۔

سٹڈی سرکل کے اختتام پر لیڈز یونیورسٹی میں پی وائی اے کی کابینہ تشکیل دی گئی۔ نو منتخب کابینہ نے کراچی یونیورسٹی میں منتخب ہونے والی پی وائی اے کی کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ لیڈز یونیورسٹی میں بننے والی کابینہ کے ممبران کا کہنا تھا کہ پروگریسو یوتھ الائنس وہ واحد پلیٹ فارم ہے جو حقیقی طور پہ طلبہ حقوق کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے اور انہیں اس کا حصہ بننے میں فخر ہے۔ لیڈز یونیورسٹی کی کابینہ نے پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے ملکگیر ”ڈے آف ایکشن“ میں لیڈز یونیورسٹی سے طلبہ کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

ایک کا دکھ سب کا دکھ!
طلبہ اتحاد زندہ باد!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.