ملتان: انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-7

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، ملتان|
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے خلاف مظاہرے جاری ہیں کل جمعہ کے دن پریس کلب کے سامنے اور آج ملتان بورڈ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-5مظاہرے میں ملتان میں واقع مختلف کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا اور ہفتے کو اعلان ہونے والے انٹر پارٹ ون کے نتائج کو مسترد کردیا ۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کو منسوخ کیا جائے اور پیپرز کی ری کاؤنٹنگ کی بجائے ری چیکنگ کی جائے۔ طلبہ نے مزید کہا کہ اس بار کا رزلٹ بالکل غلط ہے کئی سٹوڈنٹس کو100 میں سے 101 اور 85میں سے 87 نمبر دیئے گئے ہیں۔

multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-4ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے، ہم اس نا انصافی کا حساب لیں گے اور تب تک احتجاج کا سلسہ جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔احتجاجی مظاہرے میں 300 کے قریب طلبہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروگریسو یوتھ الائنس کی ٹیم نے احتجاج میں نہ صرف مداخلت کی بلکہ اسے منظم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور ہر قدم پر اس کا ساتھ دیں گے۔

multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-6 multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-2 multan-student-protesting-against-multan-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.