لودھراں: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے خلاف طلبہ کا شدید احتجاج

lodhran-students-protesting-against-bahawalpur-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-5

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، لودھراں|
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے خلاف14 اکتوبر 2016ء بروز جمعہ لودھراں شہر میں طلباء نے پرچوں کی ناقص چیکنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں لودھراں شہر کے تقریباً تمام تعلیمی اداروں سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس احتجاج کا مکمل انتظام بھی طلبہ نے خود ہی کیا۔

lodhran-students-protesting-against-bahawalpur-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-1اس احتجاج کا آغاز سوشل میڈیا سے ہوا۔ طلباء نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے رابطے کیے اور پھر مختلف کالجوں میں چھٹی ہونے کے بعد ہر ادارے کے طلبہ دن ایک بجے میلاد چوک لودھراں اکٹھے ہوئے۔ طلباء نے ملتان بورڈ اور پنجاب بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بہاولپور-ملتان روڈ بلاک کر دیا۔ روڈ بلاک ہونے کے باعث کاروں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے احتجاج کا نوٹس لیا اور طلباء کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی گئی کہ ان کے مسئلے پر غور کیا جائے گا اور ابھی وہ سڑک خالی کر دیں مگر طلباء کو اس کی گارنٹی چاہیے تھی جو ان میں سے کوئی نہیں دے رہا تھا۔ اس کے بعد طلباء نے احتجاج جاری رکھا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک سڑک بند رکھی۔ بالآخر ان اساتذہ کے کہنے پر جو ڈیڑھ گھنٹہ کمروں میں بیٹھنے کے بعد احتجاج میں آئے اور انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد طلباء کو اس بات کا جھوٹا یقین دلوایا کہ سوموار تک اس مسئلے کا حل نکل آئیگا۔ طلبہ نے اس وقت سڑک تو خالی کر دی مگر سب شدید غصے میں تھے اور یہ کہہ رہے تھے کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ پھر اسی جگہ احتجاج کریں گے۔پروگریسویوتھ الائنس طلبہ کی اس لڑائی میں پورے پنجاب میں طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔lodhran-students-protesting-against-bahawalpur-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-4 lodhran-students-protesting-against-bahawalpur-board-for-discrepencies-in-intermediate-part-one-examinations-2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.