کشمیر: محنت کش خواتین اور نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے سیمینار کا انعقاد!

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کشمیر|

 

 

مورخہ 16 اگست کو پونا سیراڑی کے مقام پر پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے محنت کش خواتین اور نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پروگریسو یوتھ الائنس کے کامریڈز کے علاوہ سیراڑی کے مرد و خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں طالبہ صنودیہ مجید نے طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات جیسے کہ آن لائن کلاسز کے لیے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے علاوہ طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے مسائل پر بات رکھی۔ اس کے علاوہ عبید زولفقار، کامریڈ غفار، کامریڈ صہیب اور کامریڈ مسعود نے بھی بحث میں اپنا حصہ ڈالا۔ علاوہ ازیں خواتین کی نمائندگی آمنہ فاروق اور صائمہ بتول نے کی۔ انہوں نے خواتین کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات، خواتین کے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ، جنسی طور پر خواتین کو ہراساں کرنا اور خواتین کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

اس کے بعد پروگریسو یوتھ الائنس کے چیئرمین، کامریڈ عمر ریاض نے معاشرے میں طبقاتی تفریق پر بات رکھی اور کہا کہ اِن مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک ہمیں ان مسائل کا ادراک نہیں ہوتا اور جب تک ہم اس بات سے آگاہ نہیں ہو جاتے کہ معاشرے میں دو طبقات موجود ہیں ایک حکمران طبقہ اور دوسرا محنت کش طبقہ۔ پروگرام کے اختتام میں کامریڈ یاسر ارشاد نے اپنی بات رکھی، انہوں نے معاشرے میں صنفی اور طبقاتی جبر کو سرمایہ دارانہ نظام سے جوڑتے ہوئے ان مسائل میں باہمی جڑت کی بات کی اور ان سب مسائل کا حل پیش کیا۔ اس کے بعد کامریڈ سہیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.