ملتان: محمدی محُلہ ملتان میں جلسہ عام اور پی وائی اے کے یونٹ کا اعلان

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، ملتان|

 

مؤرخہ 29 نومبر، بروز اتوار کو پروگریسو یوتھ الائنس کے زیرِ اہتمام محمدیہ محلہ نیو مُلتان میں ایک جلسہ منعقد ہوا، جس میں طلباء، نوجوانوں اور محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے بنیادی مطالبات مفت تعلیم کی فراہمی، روزگار یا 20,000 روپے بیروزگاری الاؤنس اور کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران فیس وصولی کی روک تھام تھے۔

جلسے میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حسنین قریشی نے سر انجام دیے، وقاص سیال نے پروگریسو یوتھ الائنس کا تعارف کروایا، جس کے بعد محمد فرحان، راول اسد، محمد حارث، محمد حسن اور فرحان رشید نے شرکا سے خطاب کیا، خطاب کرنے والے شرکاء کا کہنا تھا کہ روز بروز غربت اور بیروزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکمران الیکشن کے دوران صرف سبز باغ دِکھا کر ووٹ لینے آتے ہیں اور پھر ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ اب ہم سب خود ان حکمرانوں کے خلاف متحد ہوں گے اور 19 دسمبر کو ملک گیر سطح پر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن“ پر اپنی طاقت کا واضح اظہار کریں گے۔

آخر میں پی وائی اے کا یونٹ تشکیل دیا گیا اور فرحان رشید نے پروگریسو یوتھ الائنس، نیو ملتان کی نومنتخب قیادت کا اعلان کیا، جس میں عبدالوہاب بطور جنرل سیکرٹری، عثمان شیخ بطور صدر، اُسامہ جوئیہ بطور نائب صدر، عبداللہ سیال بطور انفارمیشن سیکرٹری، حسنین قریشی بطور فنانس سیکرٹری، وقاص سیال بطور سٹڈی سرکل انچارج، علی جٹ بطور کلچرل سیکریٹری، نعیم جٹ بطور ایکٹیویٹی انچارج اور کامران بھٹی بطور ایکسٹرنل افیئرز انچارج منتخب ہوئے۔ نومنتخب قیادت نے اعادہ کیا کہ وہ تمام مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.