فیصل آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

|رپورٹ: ساحر جان|

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی زیر اہتمام 8مارچ کوخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم، فیصل آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے طلباو طالبات کے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

پروگرام مجموعی طور پردو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دوسرا سیشن خواتین کے مشاعرے پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن کے آغاز میں آرگنائزر PYA فیصل آباد اختر منیر نے پروگریسو یوتھ الائنس کا تعارف، اغراض و مقاصد اور مطالبات کو تفصیل سے بیان کیا۔ اختر منیرنے طلبا یونین پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہو گی جس میں محنت کشوں کی شمولیت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔ PYAکے تعارف کے بعد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ثمن خورشید نے خواتین کے مسائل اور خاص طورپر طالبات کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں عورت اور مرد کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔

مجاہد پاشا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاریخ میں خواتین کے کردار پر بات کی۔ مجاہد نے بتایا کہ قدیم اشتراکی نظام سے لے کر موجودہ سرمایہ دارانظام تک عورتوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1789ء کے انقلاب فرانس اور 1917ء کے روس انقلاب میں خواتین کی جدوجہد کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔ خواتین کی مرد کے برابر حقوق اور فیمینزم کی مختلف تحریکوں پر بھی بات کی۔ مجاہد نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقے اور محکوم عوام کو عورت اور مرد کی تفریق ختم کرتے ہوئے حکمران طبقے اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کے ساتھ ہی عورت اور مرد کی اصل آزادی مشروط ہے۔

دوسرے سیشن میں خواتین کا مشاعرہ ہوا جس میں فیصل آباد اور اس کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی شاعری سنائی اور حاضرین سے داد وصول کی۔

پروگرام کے دوران خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لیف لیٹ تقسیم کیا گیااور مارکسی لٹریچر بھی فروخت کیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام کے دوران رجسٹر یشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا جس میں 100سے زیادہ نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی۔

This slideshow requires JavaScript.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.