December 22, 2016 at 1:29 PM
سی پیک کے پیچھے چین کے بڑھتے ہوئے سامراجی عزائم ہیں جو کہ گزرتے وقت کے ساتھ واضح ہوتے جائیں گے۔ چین کا خطے میں بڑھتا ہوا سامراجی اثرورسوخ امریکی سامراج کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ خطہ مختلف سامراجی قوتوں کی لڑائیوں کا اکھاڑہ بننے کی طرف جائے گا۔
December 13, 2016 at 8:15 PM
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ برطانوی سامراج کی باقیات ایف سی آر جیسے کالے قانون کے تحت قبائلی علاقوں پر روا رکھے جانے والا ریاستی جبر بند کیا جائے۔
December 9, 2016 at 2:38 PM
گو کہ شہید حاصل شرپسندوں کی گولی کا نشانہ بنے مگر اُن کا قتل غیر نظریاتی اور غلط حکمت عملی پر مبنی سیاسی حالات کا پیداوار ہے جس کا آئے روز نوجوان شکار ہو رہے ہیں
December 9, 2016 at 1:48 PM
یوں لگتا ہے جیسے ہم طلبہ نہیں بلکہ مجرم ہیں اور یونیورسٹی میں کسی جرم کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ہمارے والدین کیساتھ بھی انتہائی تضحیک آمیز برتاؤ کیا جاتا ہے۔
November 28, 2016 at 3:07 PM
بی ایس او کے قیام کا مقصد سماج میں نابرابری اور استحصال کا خاتمہ کرکے ایک حقیقی انسانی سماج کا قیام تھا اور اپنی طبقاتی پوزیشن اور سوشلسٹ پروگرام کی وجہ سے مختصر عرصے میں دنیا کی سب سے جنگجو اور سرخیل انقلابی تنظیموں میں شمار ہونے لگی
November 25, 2016 at 11:52 AM
صوبہ بلوچستان کی واحد زرعی درسگاہ بلوچستان زرعی کالج(BRC) کی نااہل اور بدعنوان انتظامیہ تعلیم و طلبہ دشمن اقدامات سے ادارے کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے‘ جس کے خلاف مختلف طلبہ تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔