|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، اکہوڑمرہ (کشمیر)|
پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے 19 دسمبر 2020 کو منعقد کیے جانے والے ملک گیر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن“ کی تیاریوں کے سلسلے میں اکہوڑمرہ گراؤنڈ میں نوجوانوں اور طلبہ کے ساتھ میٹنگ کا انقعاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے پروگریسو یوتھ الائنس کے آرگنائزر عبید زوالفقار نے شرکاء کے سامنے پی وائی اے کا مختصر تعارف رکھا اور ملکی و علاقائی صورتِ حال پر تفصیلی بات رکھی۔ انہوں نے عوام کے تمام بنیادی مسائل اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کے حوالے سے علاقے کے نوجوانوں اور محنت کش طبقے کو منظم کر کے ملک بھر کے نوجوانوں اور محنت کش طبقے کے ساتھ جوڑنے پہ زور دیا۔ مزید موجودہ کرونا وباء کے دوران بے روزگاری، آنلائن کلاسوں کے مسائل، مہنگائی، ریاستی جبر اور عوام دشمن سیاسی پارٹیوں پر بات کی گئی۔ عبید زوالفقار کی بات کے بعد شرکاء کے سوالات کے جوابات میں پروگریسو یوتھ الائنس کے آرگنائزر جازب سلیم نے سرمایہ دارانہ نظام میں موجود تضادات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، جس کے خلاف محنت کش طبقے اور نوجوانوں کو ایک عوامی پلیٹ فارم پہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں نوجوانوں اور طلبہ نے اس جدوجہد میں پی وائی اے کا ساتھ دینے کا عہد کیا اور 19 دسمبر 2020 کو پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے منعقد ہونے والے ”سٹوڈنٹس ڈے آف یکشن“ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔