|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بلوچستان|
پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے 19 دسمبر کو منعقد کیے جانے والے ملک گیر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کی تیاریوں کے سلسلے میں مورخہ 12 دسمبر، بروز ہفتہ بلوچستان کے ضلع خاران میں طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت پروگریسو یوتھ الائنس، خاران کے آرگنائزر کامریڈ عمران بلوچ نے کی، اس کے علاوہ میٹنگ میں پروگریسو یوتھ الائنس کے سینئر ممبر کامریڈ جنید بلوچ اور پروگریسو یوتھ الائنس، خاران کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں کامریڈ عمران بلوچ اور کامریڈ جنید بلوچ نے ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کی اہمیت پر جامع انداز میں تفصیلی گفتگو کی جس کے بعد باقی ممبران نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں باقی ساتھیوں نے خاران میں ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کی تیاریوں کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پروگریسو یوتھ الائنس کی تمام سرگرمیوں کو زیرِ غور لایا اور آگے ہونے والی مزید سرگرمیوں پر بھی بات کی گئی، جس میں ساتھیوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
حتمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 19 دسمبر سے پہلے خاران کے تقریباً 5 مقامات پر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کے حوالے سے لیفلیٹ کے ذریعے کمپئین کی جائے گی اور 19 دسمبر کو ملگ گیر ”سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن 2020“ کے دن ضلع خاران کے فٹبال اسٹیڈیم سے شرکاء ریلی کی صورت میں جمع ہوں گے، جس کے بعد فٹبال اسٹیڈیم تا ضلع خاران پریس کلب تک مرکزی ریلی نکالی جائے گی، اور ضلع خاران پریس کلب کے سامنے مقررین ریلی میں موجود شرکاء سے خطاب کریں گے۔ ریلی 19 دسمبر بروز ہفتہ صبح 11 بجے فٹبال اسٹیڈیم سے نکالی جائے گی۔