|رپورٹ: وطن دوست سٹوڈنٹس فیڈریشن|
نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں وطن دوست سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھی کامریڈ صدام راجپر کی نگرانی میں وطن دوست سٹوڈنٹس فیڈریشن کی یونٹ کا قیام عمل میں آیا۔ جس میں کامریڈ عبید سیال نے تنظیمی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی۔ کامریڈ مصدق نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں وطن دوست سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کام کا جائزہ پیش کیا۔ کامریڈ علی عیسیٰ نے مختصراََ وطن دوست سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قیام پر بات کی۔ کامریڈ سرمد سیال نے طلبہ سیاست اور اس کے ماضی کے کردار پر بات کرتے ہوئے تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ اختتام پر کامریڈ امر فیاض نے ایک انقلابی جماعت کی ضرورت اور اس میں نوجوان اور محنت کش طبقے کے کردار پر بات کی۔ اس کے بعد مختصراََ تنظیمی تعارف پیش کیا گیا اور اس کے بعد تین رکنی یونٹ تشکیل دیا گیا۔