April 24, 2017 at 7:51 PM
اس اجلاس میں حکومت سے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا مضحکہ خیز مطالبہ کیا گیا۔ طلبہ تنظیموں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جبکہ ریاستی پشت پناہی اور انہی وائس چانسلرزاور یونیورسٹی انتظامیہ کی سرپرستی سے دہشت گرد تنظیمیں تعلیمی اداروں پر مسلط کی گئی ہیں
April 24, 2017 at 5:03 PM
مشعل کی جدوجہد اور قربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ اس کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ مشعل کا قتل پولیس، فوج اور سیکیورٹی سمیت اس ٹوٹ کر بکھرتی ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
April 20, 2017 at 9:00 PM
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلبہ ہاسٹلوں میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ اور پا نی کی عدم دستیابی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ روز یونیورسٹی کے طلبہ نے ان مسائل کے خلاف ریلی نکالی اور شدید احتجاج کیا