سندھ: تجاوزات کے نام پہ محنت کشوں کے گھر گرائے جانے پر محنت کشوں کا احتجاج

|رپورٹ: پروگریسیو یوتھ الائنس، سندھ|

کندہ کوٹ سٹی، کشمور، تنگوانی اور گردو نواح کے شہروں اور گاؤں میں صرف محنت کشوں کے گھروں کو تجاوزات کے نام پر گرانے اور ان کو متبادل گھر نہ دینے کے خلاف آج کندہ کوٹ سٹی میں احتجاج کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے شریک لوگوں نے پی پی حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کے وڈیروں اور امیروں کے لاکھوں سرکاری ایکڑ پر کئے گئے قبضوں کو چھوڑ کر عام محنت کشوں اور ہاریوں کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کے پہلے ان امیروں،وڈیروں، وزیروں اور مشیروں کے قبضے ہٹائے جائیں۔ اگر ہمارے گھر گرانا بند نہ کئے گئے یا گرائے گئے گھروں کے بدلے گھر نہ دیئے گئے تو ہم پورے ڈسٹرکٹ میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔اس سلسلے میں تنگوانی میں مظاہرا کیا جائے گا، اور روز کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کے ہر علاقے میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

احتجاج میں پروگریسیو یوتھ الائنس کے ساتھیوں نے بھرپور انداز مین شرکت کی اوران کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.