|رپورٹ:پروگریسو یوتھ الائنس |
14 اور 15 جون 2022ء کو پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے پاکستان کے 10 شہروں میں عالمی مارکسی یونیورسٹی کی رجسٹریشن کے لیے کیمپس لگائے گئے۔ ملک بھر میں طلبہ و نوجوانوں نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اور 50 سے زائد طلبہ و نوجوانوں نے اپنے آپ کو عالمی مارکسی یونیورسٹی کے لیے رجسٹر کروایا۔
پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان رجسٹریشن کے لیے تیار کردہ فلیکس، دعوت نامے،مارکسی لٹریچر اوریونیورسٹی کے شیڈول ساتھ لے کر یونیورسٹیوں، بازاروں، گلی محلوں، پارکس اور عوامی جگہوں پر طلبہ، نوجوانوں اور حقیقی تبدیلی کے خواہاں لوگوں کے پاس مارکسزم کے انقلابی نظریات پر مبنی عالمی مارکسی یونیورسٹی کا پیغام لے کر پہنچے۔
14 جون کو بلوچستان یونیورسٹی کے مین کیفیٹیریا پر، کراچی میں کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ کے سامنے، حیدرآباد میں داؤد پوٹا لائبریری سندھ میوزیم کے باہر، ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی کے سامنے، بہاولپور میں فرید گیٹ پر، لاہور میں انارکلی اور برکت مارکیٹ، راولپنڈی میں ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کی سامنے علامہ اقبال پارک میں، پشاور میں فوڈ پرل لان پشاور یونیورسٹی میں اور 15 جون کو گلگت میں تحصیل چوک اور کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں پونچھ یونیورسٹی کے سامنے رجسٹریشن کیمپس لگائے گئے۔
کوئٹہ
کراچی
حیدرآباد
ڈیرہ غازی خان
بہاولپور
لاہور(برکت مارکیٹ)
لاہور(انارکلی)
راولپنڈی
پشاور
گلگت
راولاکوٹ
عالمی مارکسی یونیورسٹی 2022ء دنیا کا سب سے بڑا چار روزہ آنلائن مارکسی سکول ہوگا جس میں مارکسزم کے انقلابی نظریات پر بحث کی جائے گی۔ عالمی مارکسی یونیورسٹی کا انعقاد اگلے ماہ یعنی 23 تا 26 جولائی کو کیا جائے گا۔
اب تک دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے ہزاروں افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ اگر آپ بھی مارکسزم کے انقلابی نظریات کو جاننا چاہتے ہیں یا پھر مارکسزم کے متعلق سوالات کے جواب جاننا چاہتے ہیں تو فوری رجسٹر ہوں۔ مارکسزم کے انقلابی نظریات سے لیس ہوں اور گل سڑ چکے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور اس دھرتی پر بسنے والے اربوں انسانوں کیلئے ایسے سماج کی تعمیر کی جدوجہد کا حصہ بنیں جس میں کوئی انسان کسی کا استحصال نہ کرے اور سماج کی ساری دولت اور ذرائع پیداوار پر تمام انسانوں کا حق ہو؛ یعنی کمیونزم۔
عالمی مارکسی یونیورسٹی کی رجسٹریشن جاری ہے۔ آن لائن رجسٹر ہونے کیلئے یہاں کلک کریں۔
جلد ہی ہم مزید رجسٹریشن کیمپس کے ساتھ آپ کے شہر میں موجود ہوں گے۔ ہم آپ کو دوستوں سمیت اس کیمپ کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔