بہاولپور: کامیاب رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور|

16 نومبر بروز جمعہ کو پروگریسو یوتھ الائنس بہاولپور کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے سامنے کیمپ لگایا گیا جس کا مقصد طلبہ کو پروگریسیو یوتھ الائنس سے متعارف کروانا اور چند دن بعد منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن اور 15 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے مرکزی یوتھ کنونشن کے سلسلے میں مدعو کرنا تھا۔
پروگریسو یوتھ الائنس بہاولپور کے ممبران نے ادارے کے طلبہ کے ساتھ موجودہ دور کے تعلیمی مسائل اور آنے والے دور میں عام عوام پر ہونے والے حقوق سلبی کے حملے اور بلاواسطہ طور پر محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے حصول تعلیم کے تصور کے ایک خواب بن جانے کے ڈراؤنے تصور پر بات کی۔
طلبہ سے گفتگو کرتے ہوے پی وائی اے کے ممبران کا کہنا تھا کہ ” آج یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جب تعلیم جیسی بنیادی ضرورت بھی محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ایک ایسی مراعت بن چکی ہے جس کے لیے پیٹ پر پتھر باندھنے پڑتے ہیں۔ ریاست اور ریاستی ادارے بھی امراء کے تحفظ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے یا تو ہم حیوان کی زندگی قبول کرلیں یا پھر اپنے حق کے لیے لڑیں۔ اسکا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور صرف یہ کہ اپنی تعداد کو بڑھایا جائے، اسکو متحد کیا جائے اور ایسے نظریات اور ایسی قیادت ڈھونڈی جائے جو کہ آنے والے وقت میں درست موقع پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو جو طلبہ کے مفاد میں ہو۔ موجودہ دور میں صرف پروگریسیو یوتھ الائنس ہی ان خوبیوں سے مرقع ہے۔ چنانچہ آئیں ہمارا ساتھ دیں اور درست نظریات سے لیس ہوکر، اکٹھے ہوکر اپنی زندگی کی، اپنے حق کی لڑائ لڑیں۔ ”

طلبہ نے بہت اچھا ردعمل دیا، انہوں نے طلبہ یونین کے بارے میں اپنے تحفظات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ جن کو رفع کرنے کی کاوشیں کامیاب ہوئیں۔ طلبہ نے کالج کے بارے میں اپنے مسائل کا بھی اظہار کیا، تنظیم کا حصہ بننے اورکنونشن میں آنے کا وعدہ کیا۔ اور پی وائی اے کے ممبران سے یہ تقاضا بھی کیا کہ آنے والے وقت میں پیش آنے والے مسائل میں کالج کے طلبہ کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.